?️
مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا گیا ‘ وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کو مظفر گڑھ سے ایف سی کے بیج لگے مسلحہ افراد ساتھ رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، شہباز گل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں پولیس اہلکاروں نے ان سے مذاکرات بھی کیے تھے لیکن شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ گارڈز کے ہمراہ واپس جائیں گے جب کہ گرفتاری پر شہباز گل کا موقف سامنے آیا ہے کہ انہیں بغیر ورانٹ کے گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا، ترجمان الیکشن نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جھوٹ پھیلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ، مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 پولنگ اسٹیشن نمبر 46 میں پی ٹی آئی کے ایجنٹ موجود ہیں ، ریٹرننگ افسر نے دونوں سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے ، غلط خبریں نہ پھیلائیں ، لیڈرز گمراہ نہیں کرتے بلکہ راستہ دکھاتے ہیں ، عوام بھی افواہوں پر یقین نہ کریں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی شکایت پر ریٹرننگ افسر پی پی 217 خود فیکٹری گئے ، وہاں پر نہ ہی کوئی بیلٹ پیپر موجود ہے نہ کوئی ٹھپے لگا رہا تھا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا تھا کہ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا ، پی پی 272 پولنگ اسٹیشن 44 اور 46 سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا ، ہمارے ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں ، انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دیے گئے ، فارم 46 کی شفافیت ختم کر دی گئی ، اب پتہ نہیں اس پولنگ سٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے کیوں کہ ڈی سی او مظفر گڑھ شریف خاندان کا غلام ہے ، ڈی سی او کو قانون کے اندر رہ کر نشان عبرت بنائیں گے۔
اسی طرح پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دھاندلی کا الزام لگا کر ملتان کی ایک فیکٹری میں داخل ہونے کی کوشش کی اور الزام عائد کیا کہ فیکٹری کے اندر ٹھپے لگائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آر او یہاں آئیں اور فیکٹری کے اندر جو ٹھپے لگائے جا رہے ہیں اس کا نوٹس لیں، فیکٹری کا مالک چوہدری ذوالفقار بھاگ گیا۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر
جنوری
سردار رادان: دشمن لازمی طور پر مزاحمت کی طاقت کو سمجھ لے گا
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے اعلیٰ پولیس کمانڈر نے اسلامی انقلاب کے شہید
جولائی
یمنی ڈرون "صمد-3” اسرائیلی فوج کے دفاعی یونٹوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یمنی مسلح افواج کے رامون فوجی ہوائی
اکتوبر
ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت پر امریکی ردعمل
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کہ ہم
اگست
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
لبنانی مزاحمت جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنان کے چیمبر آف اسلامی مزاحمت نے آج جمعہ صبح ایک
اکتوبر
اسرائیل کی ناکامی کے دو اہم سسب کیا ہیں ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کے نتائج سے قطع نظر، اسرائیل کے لیے
اکتوبر
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے
فروری