?️
لاہور (سچ خبریں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ ملکی ترقی، عوامی مسائل کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قانون کی عملداری، بلاتفریق احتساب، یکساں ترقی کے اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی، عوامی مسائل کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے 274 یونین کونسلیں لاہور کے مئیر کا انتخاب کرتی تھیں، اب لاہور کے عوام لاہور کے میئر کا انتخاب کریں گے۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم اے آفس لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے عوام کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے، اداروں کو بااختیار بنانا وزیرِ اعظم عمران خان کا منشور ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ایک مضبوط ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے، ریسکیو اینڈ ریلیف میں پی ڈی ایم اے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، کورونا جیسی آفات میں بھی اس ادارے کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو فی الفور بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی پٹیشن رجسٹرڈ کر لی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اسے فوری سنا جائے، حکومت جمہوریت کی نرسری نچلی سطح پر اگانے جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
عراقی پارلیمانی اتحاد کا شام کی سلامتی کے بارے میں بیان
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے کہا
دسمبر
اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل
?️ 21 اکتوبر 2025اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل یورپی تحقیقاتی میڈیا
اکتوبر
بے مثال نسل کشی؛ غزہ کا نہ ختم ہونے والا المیہ اور عالمی اخلاقی نظام کا خاتمہ
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی، دنیا کے گنجان آباد خطوں میں سے ایک،
اکتوبر
افغانستان میں پولیو ورکرز پر حملے، متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 16 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے
جون
امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے
جنوری
یمن میں ہاری ہوئی امریکی اور برطانوی جنگ کے منظرنامے
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں یمن
جنوری
امریکہ شام میں ایران کے اثر و رسوخ سے پریشان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کے روز امریکی اخبار نے شام کے صدر بشار
جنوری
ٹرمپ کی دھمکیاں اسرائیل کی شکست کی علامت ہیں: انصار اللہ
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے امریکی دھمکیوں
جون