🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی جنرل نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ جی ایچ کیو کے دوران کمانڈر سینٹکام نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر میٹنگ ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام، سلامتی صورتحال، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص دوطرفہ عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران سینٹکام کمانڈر جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی کے کاموں اور علاقائی امن کے لیے تعاون کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی وفد آج طورخم بارڈر کا دورہ بھی کرے گا، دورہ سرحد کے دوران سینٹکام کمانڈر جنرل کو انسداد دہشت گردی اور پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان
🗓️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین
جون
پاک فضائیہ کے 4 افسران کو ترقی دے دی ہے
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان
جون
سول سوسائٹی ارکان کا کشمیریوں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری پر اظہار تشویش
🗓️ 4 دسمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
دسمبر
اسرائیل میں انتظامی خدمات غیر فعال
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے رہنما علی الزبیدی نے کہا کہ
نومبر
یو اے ای کی ترکی میں ایک اور بغاوت کی کوشش
🗓️ 30 مئی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ لیکس نے بتایا ہے کہ
مئی
کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے: فردوس عاشق
🗓️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
جولائی
مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا، 54 نکات شامل
🗓️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا
ستمبر
انتھونی بلنکن کا علاقائی سفری مشن کیسا رہا؟
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: کشیدگی کو کم کرنے میں بلنکن کے علاقائی مشن کی
نومبر