آبی گزرگاہوں پر ہوٹل، مکان بنائے گئے، یہ خود احتسابی کا وقت ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آبی گزرگاہوں پر ہوٹل اور مکان بنائے گئے، یہ خود احتسابی کا وقت ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ تجاوزات ہیں، آبی گزرگاہوں کے راستے میں تعمیرات سے زیادہ نقصانات ہوئے، ان تعمیرات سے پانی آبادیوں میں داخل ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرے ضلع میں برساتی نالوں نے تباہی مچا دی ہے، لوگوں نے نالوں کی زمین پر گھر بنائے ہوئے ہیں، ۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دریاؤں کی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائی گئی ہیں، سب کو پتا ہے یہ کون لوگ ہیں جو اپرہاؤس میں پہنچے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہرسال سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈیم قومی ایشوز ہیں ان پر اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ علی محمد خان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، ڈیم ڈکٹیٹرز کے دور میں بنائے گئے، یہ قومی آفت ہے، سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نئے ڈیم بنانے میں 10 سے 15 سال لگ جائینگے، چھوٹےٖ ڈیم بنائیں جو جلدی بن جائیں، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم بنانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بلدیاتی ادارے بےدست و پا ہیں، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہوگا، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں، لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانا ہوگا جو نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کر سکے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ قدرتی آفت نہیں، انسانوں کی بنائی ہوئی آفت ہے، جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم ہونا چاہیے، بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر حفاظت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

محمود خان نےپنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 25 فروری 2022پشاور (سچ خبریں) ایک نئے سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ

یورپی یونین کی اسرائیل کے لئے بھرپور حمایت

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے سربراہوں نے اتوار کو مقبوضہ علاقوں میں ہونے

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا

میں بائیڈن کی جگہ صدارت کے لیے تیار ہوں: ہیرس

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا

صیہونیوں کی مغربی پٹی کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کی کوشش 

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار عقل صلاح نے خبردار کیا ہے کہ

کیا رفح کے باشندے اپنا شہر چھوڑ دیں گے؟

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: رفح کے باشندوں نے آخری دم تک مزاحمت کی حمایت

9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ایجنسیوں کے لوگ ملوث تھے، پی ٹی آئی

?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام لگایا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

?️ 8 مارچ 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے