?️
لاہور: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8 لاکھ کیوسک کا آبی ریلا پاکستان پہنچے گا جب کہ جھنگ میں ہیڈ تریموں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں 4 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد گاؤں ڈوب گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کے تینوں دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جب کہ 35 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بھارت نے گزشتہ روز ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اطلاع دیے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا تھا جس کے نتیجے میں دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی، جب کہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق کہ تریموں ہیڈورکس پر آج 9 لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچنے کا امکان ہے، سدھنائی کے مقام پر خطرہ بڑھا تو ہمیں شگاف ڈالنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہیڈ محمد والا پر 8 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پہنچے گا، ضرورت پڑنے پر ہیڈ محمد والا پر بھی شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بتایا کہ دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2200 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے جب کہ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 23 لاکھ 83 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پھنس جانے والے 9 لاکھ 18 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں 386 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 333 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
نبیل جاوید نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو وہ ریلیف سرگرمیوں میں 6 لاکھ 9 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دریائے راوی ستلج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پہ پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جھنگ اور ہیڈ تریموں سے گزر رہا ہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پہ پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 76 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں قادر اباد کے مقام پہ پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔
ریلیف کمشنر کا کہنا تھا کہ ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
نبیل جاوید نے کہا کہ دریائے راوی شادرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 67 ہزار کیوسک ہے، بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 72 ہزار کی کیوسک ہے، دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 72 ہزار کیوسک ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے بتایا کہ منگلا ڈیم 82 فیصد، تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے، دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 84 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 98 فیصد جب کہ تھین ڈیم 92 فیصد تک بھر چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 35 شہری جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی، لاہور 42، گجرانوالہ 19، خانیوال اور قصور 12، مری 11، گجرات اور نارووال 5، اور سیالکوٹ میں 4 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا 9واں اسپیل 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کو سعودی شہری کی تقدیر پر تشویش
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مراکش کی حکومت سے
جنوری
بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد
جون
بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کا معاملہ، سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 19 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے
اپریل
سندھ بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)عدالت عظمیٰ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ
جولائی
جفری اپسٹین اسکینڈل برطانوی حکومت گرنے کا سبب بن سکتا ہے: سیانان
?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:جفری اپسٹین اسکینڈل کے نئے انکشافات برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر
فروری
غزہ میں 150 زیر زمین مقامات پر حملہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج جس نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے خلاف
اکتوبر
بائیڈن کیوں صہیونی جرائم کی حمایت کر رہے ہیں ؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی مسلمان عربوں اور ان کے اتحادیوں نے حماس کے ساتھ
اکتوبر
آئی ایم ایف کو وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تحفظات تھے، سلیم مانڈوی والا
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر سلیم مانڈوی
جولائی