?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال میں میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا جس کے بعد ان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیدیا گیا۔
عمران خان نے شوکت خانم میں عیادت کے لیے آنے والے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مجھے جانیں دیں تو فوری لانگ مارچ آگے بڑھاؤں،میری کوشش ہے ابھی عوام کے درمیان پہنچ جاؤں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی، مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ڈرنے والا نہیں ہوں، اس سے میں مزید مضبوط ہوا ہوں۔خیال رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا ۔
گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے خان کا معائنہ کیا اور میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چہل قدمی اور ٹوائلٹس استعمال کرنے کی اجازت دیدی، چیئرمین پی ٹی آئی ڈسچارج کرنے پر بضد رہے مگر ڈاکٹرز نے انہیں ایک روز آرام کا مشورہ دیدیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، انہیں کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔ قبل ازاں ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ کا دو گھنٹے تک آپریشن جاری رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹانگ پر 4 زخم آئے، ہڈی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات کو نکال دیا گیا، آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا، آپریشن چھوٹا تھا لیکن تسلی کے لئے وقت درکار تھا۔دوسری جانب شوکت خانم یسپتال سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ایک جھلک بھی سامنے آئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ عمران خان بیڈ پر لیٹے ہیں اور ان کے پائوں میں پٹی بندھی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سویڈش پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق دو افراد کے خلاف
اگست
کیا ریاستی ادارے غیر جانبدار ہوگئے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں}وزیراعظم عمران خان کی پے درپے شکستیں! ہفتے کو
مارچ
الکاظمی کردستان میں صہیونیوں کی موجودگی کا جواب دیں: عراقی رکن پارلیمنٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نےاس بات پرزور دیتے ہوئے کہ کردستان
مارچ
صیہونی حکومت کی جیل میں فلسطینی اسیر ناصر ابو حمید کی شہادت
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: آج صبح فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کی جیل میں
دسمبر
اردن میں اسرائیل کے حمایتی کارفور کے اسٹورز بند
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اردن میں
نومبر
امریکہ کو داعش اور القاعدہ کی جاری کارروائیوں پر تشویش
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر اور قائم مقام نمائندہ ڈوروتھی
اگست
افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا خطرناک حملہ، ایک درجن کے قریب پولیس افسر ہلاک ہوگئے
?️ 24 جون 2021برکینا فاسو (سچ خبریں) افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے
جون
ہالینڈ میں حکومت ملازمین کے لیے ایرانی، چینی اور روسی اپیس کا استعمال ممنوع
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ہالینڈ کی کابینہ نے سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ
مارچ