?️
راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے، یہ خارجی گروپ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کو خادی، شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، حملے ميں 3 خواتين، 2 بچے اور 1 جوان شہيد ہوئے۔ 17 اکتوبر کی رات ٹارگٹڈ اسٹرائیکس میں خارجی فرمان عرف الکرامہ بھی ہلاک ہوا، خارجی صدیق اللّٰہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب اور قسمت اللّٰہ بھی مارے گئے، خوارج سرغنہ گلاب عرف دیوانہ، عادل اور فضل الرحمٰن بھی ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد فضل الرحمٰن، گل بہادر کا قریبی رشتے دار ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوارج عاشق اللّٰہ عرف کوثر اور یونس بھی حملے میں مارے گئے، ان خوارج کا مارا جانا ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔


مشہور خبریں۔
نوجوانی سے جوانی تک صیہونی جیلوں میں رہنے والی فلسطینی لڑکی کی آپ بیتی
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: 24 سالہ فلسطینی لڑکی مرا باکر نے جھوٹے الزامات کے
دسمبر
تحریک انصاف کے مزید 2 ارکان نے استعفی دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
امریکہ میں نہ رکنے والے فائرنگ کے واقعات
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے متعدد علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں
اگست
اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹمز ہائی الرٹ،معاملہ کیا ہے؟
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے اپنے
مارچ
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل
عراق پر حملوں کا انتظام ریاض سے کیا جاتا ہے: الحشد الشعبی
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: عراق میں الحشد الشعبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن موہناد
جنوری
پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گی
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی
جون
موجودہ حکومت نے کسی ٹول پلازہ کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا: مراد سعید
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ موجودہ
دسمبر