نیتن یاہو ایک نسل کش دیوانہ ہے :ترکی الفیصل

ترکی الفصیل

?️

نیتن یاہو ایک نسل کش باگل ہے :ترکی الفیصل
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف ترکی الفیصل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایک خطرناک نسل کش مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو فلسطینی عوام کے قتل عام کے ذریعے صرف اپنی سیاسی بقاء اور عدالتی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس وقت سعودی عرب اسرائیل کے جرائم پیشہ حکام کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات معمول پر نہیں لاسکتا۔
ترکی الفیصل نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ نیتن یاہو نہ صرف فلسطینی عوام کو قتل کر رہا ہے بلکہ نسلی صفائی کے ذریعے بھی اپنے اقدامات کو جائز قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عرب ممالک، امریکہ یا اقوام متحدہ کا نہیں بلکہ خود غزہ کے عوام کا حق ہے کہ وہ طے کریں کہ وہ اپنی سرزمین پر رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیتن یاہو اپنی جرائم کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور صرف اپنے سیاسی مفادات کو مقدم رکھتا ہے۔ سعودی شہزادے نے عرب ممالک کے لیے واضح کیا کہ کسی بھی طرح کی عرب اسرائیل تعلقات کی معمول سازی تب ہی ممکن ہے جب اسرائیل عرب امن منصوبہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔
ترکی الفیصل نے نیتن یاہو کی اسرائیل بزرگ پراجیکٹ کی طرف بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ منصوبہ صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ اردن، لبنان، عراق، مصر اور دیگر عرب ممالک پر قبضے کی کوشش ہے۔ انہوں نے غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لاکھوں فلسطینی متاثر ہوئے اور علاقے میں تباہی ہوئی، جو کسی بھی طرح نیتن یاہو کے لیے کامیابی نہیں بلکہ ایک بڑی انسانی آفت ہے۔
آخر میں ترکی الفیصل نے کہا کہ اس وقت حالات ایسے ہیں کہ سعودی عرب اور عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لاسکتے اور غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی بحران کے حل پر توجہ دینا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک

?️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی

اسرائیل میں داخلی انتشار اور خانہ جنگی کا خطرہ، ڈیلی ٹیلیگراف کی رپورٹ

?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں:ڈیلی ٹیلیگراف نے اسرائیل میں سیاسی، سماجی اور معاشی بحرانوں کے

اسرائیلی قیدیوں کے معاملے پر ٹرمپ کا صبر ختم ہو چکا ہے!:امریکی وزیر خارجہ

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے  شہباز اور حمزہ سے

موغادیشو میں 30 گھنٹے تک جاری رہنے والی یرغمالی صورتحال کا خاتمہ

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    مقامی ذرائع نے صومالیہ کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل

فلسطین کے بارے میں برطانیہ کا تازہ ترین مؤقف

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ نے مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں

19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

?️ 4 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو  نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی

بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی

?️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے