افغان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، گل بہادر گروپ کے سرغنہ سمیت 70 خوارج ہلاک

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے، یہ خارجی گروپ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کو خادی، شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، حملے ميں 3 خواتين، 2 بچے اور 1 جوان شہيد ہوئے۔ 17 اکتوبر کی رات ٹارگٹڈ اسٹرائیکس میں خارجی فرمان عرف الکرامہ بھی ہلاک ہوا، خارجی صدیق اللّٰہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب اور قسمت اللّٰہ بھی مارے گئے، خوارج سرغنہ گلاب عرف دیوانہ، عادل اور فضل الرحمٰن بھی ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد فضل الرحمٰن، گل بہادر کا قریبی رشتے دار ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوارج عاشق اللّٰہ عرف کوثر اور یونس بھی حملے میں مارے گئے، ان خوارج کا مارا جانا ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔

مشہور خبریں۔

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری،جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 15 فروری 2026جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری، جنگ بندی کی خلاف

پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کورونا ویکسین سے مختص کئے

?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان

No smartphones by the River Pool: Ayana Resort Bali

?️ 5 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس

صیہونی حکومت کا مسجد الاقصیٰ کو تقسیم کرنے کا مذموم منصوبہ

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں اور

یوکرین کی روس کو پیرس اولمپکس سے باہر کرنے کی درخواست

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ایک خط

پژشکیان سے ملاقات پر پاکستانی وزیر اعظم کا نقطہ نظر

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا: آج اسلام آباد میں،

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے