?️
سچ خبریں:فرانس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پیرس مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کی مصنوعات پر پابندی کو یورپی یونین کے تمام ممالک تک توسیع دینے کی حمایت کرتا ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پیرس مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم صہیونی بستیوں سے آنے والی مصنوعات پر پابندی کو یورپی یونین کے تمام رکن ممالک تک توسیع دینے کی حمایت کرتا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے آج بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پیرس مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم صہیونی آبادکاروں کی بستیوں کی مصنوعات پر پابندی کو یورپی یونین کے تمام ممالک تک توسیع دینے کی حمایت کرتا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا اور 11 یورپی ممالک، جن میں برطانیہ، فرانس اور پولینڈ بھی شامل ہیں، نے گزشتہ روز منگل کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی پالیسیوں سے نام نہاد 2 ریاستی حل کے امکانات کمزور ہورہے ہیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے اور صہیونی آبادکاروں کے تشدد میں غیر معمولی اضافہ جبکہ صہیونی بستیوں کی توسیع بھی جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دستخط کنندہ ممالک بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دی جانے والی صہیونی بستیوں کے ساتھ اشیا کی تجارت محدود کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر بستیوں کی توسیع روک دے اور صہیونی آبادکاروں کے تشدد کے لیے جواب دہی یقینی بنائے۔
کینیڈا اور 11 یورپی ممالک نے مزید کہا کہ وہ نام نہاد 2 ریاستی حل کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
بیان میں فلسطینی علاقوں کے الحاق یا ان پر قبضے اور فلسطینی آبادی کی جبری بے دخلی کی ہر قسم کی کارروائی کی بھی سخت مخالفت کی گئی۔


مشہور خبریں۔
یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے شہریوں کے خلاف سعودی جرائم کے خاتمے کا کیا مطالبہ
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک کے بے دفاع
جنوری
الیکشن کمیشن کا(پی ٹی آئی) کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کو مئی تک مکمل کرنے کا حکم
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
اپریل
شمالی شام پر حملے دہشتگردوں کے فائدے میں ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ
جولائی
اسیروں کے بعض مطالبات کے خلاف صیہونی حکومت کی پسپائی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی جنگی قیدی عبدالناصر فروانہ نے اعلان کیا کہ صیہونی
مارچ
اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا
?️ 15 جنوری 2024واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا
جنوری
پہلگام کا واقعہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے،شہری
?️ 24 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نے حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی
اپریل
کیا پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے عبوری وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ
ستمبر
الخدمت کے تعاون سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم
اکتوبر