افغانستان پر توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے گا:وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان پر توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے گا، او آئی سی کی خارجہ کونسل کا ون پوائنٹ ایجنڈا افغان انسانی بحران ہے، دنیا کو باور کروا رہے ہیں کہ افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی غلطی نہ کریں۔امریکی انتظامیہ کی سچ میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی سوچ میں مثبت تبدیلی آرہی ہے، افغانستان پر توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے گا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین پاکستان، ایران اور قازقستان تک محدود نہیں رہیں گے، افغان مہاجرین نکلے تو یورپ کے دروازوں پر دستک دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی خارجہ کونسل کا ون پوائنٹ ایجنڈا افغان انسانی بحران ہے، دنیا کو باور کروا رہے ہیں کہ افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی غلطی نہ کریں۔ ہم نے افغانستان پر خود کو محدود نہیں کیا، رابطے کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کے حوالے سے سوچ بدل رہی ہے، کشیدگی کے باوجود بھارت سے افغانستان گندم بھجوانے کی اجازت دی۔ پاکستان کا کوئی بلاک بنانے کا ارادہ نہیں، پاکستان پہلے ہی او آئی سی کا رکن ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس

وزیراعظم آج ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے

?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۴

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر

انتخابات کے دوران ترکی میں غربت اور بھوک میں اضافہ

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ ترکی قومی انتخابات کی دہلیز پر ہے اور ترک

امریکہ کے سیاہ اور شرمناک دن

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر کے ساتھ ہی

جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے