?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں افغان پناہ گزینوں اور ان کی واپسی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت نہ کر کے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہا کہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کی نمائندگی موجود تھی، وزرائے اعلی میں سے صرف سہیل آفریدی اجلاس میں موجود نہیں تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی کی موجودگی ضروری تھی، اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، غزہ اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے غزہ، فلسطینیوں کے لئے ہر موقع پر آواز اٹھائی ہے، اللہ تعالی کا فضل ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کامیابی سے جا رہی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستانیوں کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، حکومتی اقدامات سے سبز پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ٹی ایل پی اور تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا ہے، بے مقصد احتجاج کی کالوں کا نتیجہ یہی نکلتا ہے، ملک بھر میں کاروبار زندگی رواں دواں ہے۔


مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں
جولائی
تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام
جنوری
حکومت کے پاس وعدوں پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ ہے۔ شیری رحمان
?️ 19 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کیلئے ایک
اکتوبر
نیتن یاہو کے ممکنہ جانشین کے بارے میں قیاس آرائیاں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے
اکتوبر
وینزویلا کے معاملے پر ٹرمپ کی کارروائی غیرقانونی اور تیل کے لیے جنگی اقدام ہے: ہیریس
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی نائب صدر سابق کملا ہیریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے ٹیلی وژن نیٹ ورک اے بی سی کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا
?️ 19 نومبر 2025 پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے ٹیلی وژن نیٹ ورک اے
نومبر
صیہونی فوج کی حماس کے خلاف ناکامی؛ صیہونی میڈیا کی رپورٹیں
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے کھل کر اعتراف کیا ہے
جنوری
فلسطینی استقامت مزید مضبوط ہو گئی ہے: حماس
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما علی برکہ صہیونی دشمن غزہ
دسمبر