?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں افغان پناہ گزینوں اور ان کی واپسی کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت نہ کر کے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہا کہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کی نمائندگی موجود تھی، وزرائے اعلی میں سے صرف سہیل آفریدی اجلاس میں موجود نہیں تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی کی موجودگی ضروری تھی، اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، غزہ اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے غزہ، فلسطینیوں کے لئے ہر موقع پر آواز اٹھائی ہے، اللہ تعالی کا فضل ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کامیابی سے جا رہی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستانیوں کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، حکومتی اقدامات سے سبز پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ٹی ایل پی اور تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا ہے، بے مقصد احتجاج کی کالوں کا نتیجہ یہی نکلتا ہے، ملک بھر میں کاروبار زندگی رواں دواں ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو غزہ سے قیدیوں کی واپسی کی قیمت بہت بھاری پڑے گی
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
فروری
عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا:وزیراعظم شہباز شریف
?️ 29 مئی 2022مانسہرہ:(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے
مئی
سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
?️ 4 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں
اپریل
صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پر بمباری کے خلاف جمعہ
اکتوبر
پیٹرول بحران: انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پٹرول بحران میں ذمہ دار کون ہے انکوائری کمیشن
اپریل
اماراتی عہدیدار کو صیہونی حکومت کے ساتھ گرمجوشی کے تعلقات پر فخر
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ابوظہبی سرمایہ کاری کے دفتر کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات
فروری
پاک فوج بھارت سے لڑنے کو تیار نہیں:عمران خان
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور اس ملک کے
جون
شرمالشیخ معاہدہ کیوں طے پایا؟
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:شرمالشیخ میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ، دراصل حماس کی
اکتوبر