🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر کے قابلے میں روپے کی قدر بڑھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک نے رپورٹ کیا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8.021 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی آمد کے ذریعے کا ذکر نہیں کیا تاہم انٹربینک مارکیٹ کے ڈیلرز نے بتایا کہ مرکزی بینک کی جانب سے بینکنگ مارکیٹ سے ڈالر خریدے جا رہے ہیں۔
اسی مدت کے دوران ملک کے پاس موجود کل زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے، جس میں سے 5 ارب 40 کروڑ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔
دوسری جانب، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو کر 278 روپے 3 پیسے ہو گئی، یہ ماہرین مارکیٹ کے لیے باعث تشویش ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی خراب صورتحال اور بڑے تجارتی خسارے کے باوجود کب تک شرح تبادلہ مستحکم رہے گی۔
حکومت 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی آخری ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط وصول کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ رابطے میں ہے، اس رقم کی متوقع وصولی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا لیکن اپریل میں یورو بانڈز کی ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر پھر کم ہو جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین میں غاصبوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے: تحریک مجاہدین
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین تحریک نے صہیونی آبادکار کے ہاتھوں علاء خلیل قیسیہ
مئی
سوڈان میں ختم نہ ہونے والی خانہ جنگی
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوڈانی ذرائع نے خرطوم میں محمد حمدان دقلو جسے حمدتی
ستمبر
سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج عرب رہنماؤں کا 32
مئی
ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری
🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر
مارچ
مغربی پابندیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں: پیوٹن
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: ایسٹرن اکنامک فورم کے جنرل اجلاس میں روس
ستمبر
واشنگٹن کی محفوظ راستے کھولنے کی درخواست داعش سے امریکی تعلقات کی علامت ہے: انصار اللہ
🗓️ 17 اکتوبر 2021یمنی انصار اللہ کے ترجمان نے داعش اور القاعدہ سے امریکی تعلق
اکتوبر
روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
حج کے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
🗓️ 12 جون 2021ریاض(سچ خبریں) دُنیا بھر کو کورونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے۔
جون