?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے فوجی حکام کو 9 مئی تشدد کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار 15 سے 20 افراد کو عید الفطر سے قبل رہا کرنے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور عثمان اعوان کو ہدایت کی کہ وہ ان افراد کی فہرست پیش کریں جنہیں عید سے قبل رہا کیا جائے گا، فہرست میں ان لوگوں کی بھی شناخت ہونی چاہیے جنہیں کم سزا دی گئی ہے یا 3 سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔
13 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے (جس میں 5 ججوں نے حق میں اور ایک نے مخالفت کی) اپنے 23 اکتوبر کے فیصلے کی کارروائی کو معطل کر دیا تھا جس نے 9 مئی کے تشدد میں ملوث شہریوں کے مقدمے کی سماعت کو کالعدم قرار دیا تھا اور یہ ہدایت جاری کی تھی کہ فوجی عدالتیں ٹرائل شروع کر سکتی ہیں لیکن وہ جب تک حکومت کی طرف سے قائم کردہ انٹرا کورٹ اپیلوں کو نمٹا نہیں دیا جاتا تب تک کسی ملزم کو مجرم یا بری نہ کریں۔
اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ ہدایات کے مطابق پہلی کیٹیگری میں آنے والے 15 سے 20 افراد کو 9 یا 10 اپریل کو عید سے پہلے رہا کیا جا سکتا ہے، تاہم ان افراد کی رہائی کا کوئی بھی فیصلہ اعلیٰ حکام یعنی آرمی چیف کی طرف سے سزا کی توثیق سے مشروط ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائیں معاف ہو سکتی ہیں اور یہ افراد عید سے پہلے گھر جا سکتے ہیں۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزمان کی تعداد بڑھ کر 105 ہو گئی ہے کیونکہ فہرست میں دو مزید افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ عید سے پہلے چند دن باقی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تہوار شروع ہونے سے پہلے پورا عمل مکمل کر لیا جائے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے دیگر زمروں میں آنے والے ملزمان کے لیے میکنزم تیار کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ عدالتی حکم ملنے کے بعد ملزمان کے نام عدالت کے سامنے رکھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں معافی دی جا سکتی ہے۔
درخواست گزاروں میں سے ایک سینئر وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے سراہتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ایک انسانی درمیانی راستہ اختیار کیا ہے تاکہ ملزمان عید سے قبل اپنے قریبی عزیزوں سے مل سکیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ رہائی پانے والے ملزمان کی تعداد کافی کم ہے اور کہا کہ ان کی سزاؤں کی توثیق اعلیٰ اتھارٹی سے کرنی ہوگی جو ٹرائل کورٹ کی کارروائی کا فریق نہیں ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ اگر ٹرائل جاری ہے اور ابھی تک کوئی سزا نہیں ہوئی تو عدالت فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزا کو کیوں نہ معطل کرے یا ضمانت کیوں نہ دے۔
انہوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ عدالت کیوں نہ آئین کے آرٹیکل 187 کو استعمال کرے اور سی آر پی سی کی دفعہ 497 کی اجازت دے، جو غیر ضمانتی جرائم میں گرفتار ہونے والوں کو بھی ضمانت دینے کی اجازت دیتا ہے۔
تاہم اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ضمانت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
اولیانوف: نیٹو جنگ کی تیاری کر رہا ہے
?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: روس کے نمائندے نے ویانا میں اعلان کیا: فن لینڈ
مئی
خاتون صحافی اسرائیلی حملے کے دوران شہید
?️ 23 اپریل 2026 سچ خبریں:لبنان کی امداد و نجات ایجنسی نے جنوبی لبنان میں
اپریل
غزہ کی صورتحال ہر ایک کے لیے باعثِ شرم ہے؛ کوئی محفوظ جگہ نہیں
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتھونی گوٹیرس نے اقوام متحدہ
جولائی
کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 7 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم نے جہاں
جنوری
7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں صیہونی فوج اور نتین یاہو کے دفتر کے متضاد بیانات
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے
نومبر
کورونائی نسل پرستی
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
ایران کے خلاف جنگ کا الٹا اثر ، روس، چین اور ایران کی ہم آہنگی میں اضافہ: رائے الیوم اخبار
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:رائے الیوم کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ-اسرائیل کی
مئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں اہم رپورٹ جاری کردی گئی
?️ 17 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں
جون