پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شوگر مافیا، مہنگی بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں چوتھی مرتبہ ظالمانہ اضافہ کے خلاف اتوار 20 جولائی کو اسلام آباد اور تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرزمیں احتجاجی دھرنے ہوں گے، 25 جولائی کو ” حق دو بلوچستان کو“ تحریک کوئٹہ سے لانگ مارچ کا آغاز ہو گا۔

اسلام آباد میں ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ کشمیر پالیسی کو جارحانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے، کشمیر پر ایسی کسی ثالثی کو قبول نہیں کریں گے جو خطہ کے عوام کی خواہشات کے خلاف ہو۔

نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، نائب قیم سید فراست شاہ،امیراسلام آباد نصراللہ رندھاوااور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور اپوزیشن کی بے عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا کہ اتوار 20 جولائی کو احتجاجی دھرنوں کا مقصد عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اپنے مفادات کے لیے سب جمع ہو جاتے ہیں، سب مل کر فیصلہ کرلیتے ہیں کہ ہماری تنخواہوں میں 300 فیصداضافہ ہونا چاہیے، حکومت نے بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا لیکن حکومت نے قوم سے جھوٹ بولا اور یہ کمی نہیں کیا۔

حکومت ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور سلیب سسٹم کا نفاذ عوام سے دھوکہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے اور بجلی بلوں پر غیرمنصفانہ ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز موجود نہیں، ہم انڈسٹری کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے بی آر کے اہلکاروں کو تاجروں کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کا اختیار کیوں دیا گیا، ایف بی آر 1300 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے اور تاجروں کے خلاف ایف آئی آر کا اختیار دینا ظالمانہ فیصلہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے چینی مافیا پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 89 شوگر ملز میں سے 90 فیصد ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جہانگیر ترین جیسے طاقتور افراد کے کنٹرول میں ہیں۔شوگر ملوں کی ڈیلرشپ چند غیررجسٹرڈ افراد کے ہاتھ میں ہے، جنہیں ہر حکومت میں تحفظ دیا جاتا ہے۔چینی کی قیمت 140 سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک پہنچا دی گئی ہے، جو عوام پر سنگین معاشی بوجھ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس کے باعث ملک کو 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ آر ایل این جی کے معاہدے پاکستان کے مفادات کے خلاف کیے گئے، جن کی ذمہ داری سابق حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے معاملات پردوٹوک موقف اپنایا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے 19 جولائی 1947 کی قرارداد الحاقِ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج 19 جولائی ہے 19 جولائی 1947 کو سردار ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر الحاق پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی۔

کشمیری مسلسل قربانیاں دیکر آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو ہر محاز پر کشمیر پالیسی جارحانہ انداز میں آگے بڑھانی چاہیے۔ پاکستانی عوم ایسی کسی بین الاقوامی ثالثی کو قبول نہیں کریں گے جو کشمیری عوام کی خواہشات کے منافی ہو۔ امیر جماعت نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے لیے وسیع جرگہ اور ڈائیلاگ شروع کر نا ہو گا۔ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور سی آئی اے کا ہاتھ ہے اور وہاں کے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے جرگے منعقد کرے گی 25جولائی کو“بلوچستان حق دو”لانگ مارچ کا آغازکوئٹہ سے ہوگا، جو اسلام آباد کی طرف آئے گا، حکومت اس مارچ کو روکنے کی کوشش نہ کرے ورنہ حالات کنٹرول سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے سندھ کے کچے کے علاقوں میں اسلحہ کی ترسیل، اقلیتوں کے اغوا اور پیپلزپارٹی کی نااہلی پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بتائے کہ سندھ کے کچے کے علاقے میں اسلحہ کیسے پہنچا،سندھ میں اقلیتی تاجروں کو اغوا کیا جاتا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت کہاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کے لیے متحد ہوتے ہیں، اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں رکھتے۔

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے متاثرین کو آواز بلند کرنی چاہیے تھی، لیکن وہ خود لین دین کا حصہ بن گئے ہیں۔انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ جاری رکھے گی۔

مشہور خبریں۔

قطر دہشت گردی کا نمبر 1 حامی ہے:نیتن یاہو کا بیٹا

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کرنے والے بنیامین نیتن یاہو

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب

?️ 7 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے

صیہونی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں تصادم

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کی جانب سے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دن اسرائیل

صیہونی قیدیوں کی تلاش کی کوششیں ناکام؛ صیہونی اخبار کا اعتراف  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے غزہ پٹی میں صیہونی قیدیوں کے

مصر کا ایران کے نام تعزیتی پیغام

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے صوبہ

بھارتی حکومت کی جانب سے حریت کانفرنس پر پابندی، حریت رہنمائوں نے بھارتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا

?️ 24 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی

پنجاب کابینہ اجلاس: ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ، پراپرٹی قوانین کی ترمیمی تجویز منظور

?️ 15 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہائی سکیورٹی

ایک سال کے اندر نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؛امریکی سینئر افسر کا حیران کن بیان

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک سینئر امریکی افسر نے خبردار کیا ہے کہ اگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے