نوازشریف کی تجویز پر پنجاب کابینہ میں 10 نئے وزرا اور مشیروں کی شمولیت متوقع

نوازشریف

?️

لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تجویز پر پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونگا گلی مری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شریف فیملی نے ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تجویز پر پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت آئندہ ماہ 10 نئے وزرا اور مشیروں کی شمولیت متوقع ہے جبکہ نئے ارکان کی اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف گزشتہ تین روز سے مری کے علاقے باغ شہیداں میں قیام پذیر ہیں۔

وزیراع ظم شہباز شریف کی دعوت پر نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز ڈونگا گلی پہنچے جہاں اجلاس میں صوبائی کابینہ کی توسیع کے لیے ناموں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز مل کر نئے وزرا اور مشیروں کے نام شارٹ لسٹ کریں گے جن کا اعلان حتمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

عراق کے صوبہ الانبار میں پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراقی صوبہ الانبار کے شہر

حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں سعودی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا

?️ 24 جولائی 2025حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں

شمالی کوریا: امریکہ مزید مغرور ہو گیا ہے۔ ہم جارحانہ اقدامات کریں گے

?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے وزیر دفاع نے کوریا کے پانیوں میں

امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو کے پاس

صعدہ میں سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنی عوام کا احتجاج

?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں:  صعدہ صوبے کے علاقے غمر میں رہنے والے یمنی شہریوں

گوادر میں موسلادھار بارش، سیلاب نے تباہی مچا دی، آج مزید برسات کی پیش گوئی

?️ 29 فروری 2024گوادر: (سچ خبریں) گوادر، مکران اور بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں

یو ائے ای حکام کی اسلام دشمنی

?️ 1 جون 2021سچ خبریں:ایسا کوئی دن خالی نہیں جاتا جب اماراتی حکام اپنے غیر

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر

?️ 23 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے