?️
سچ خبریں:وزارت خارجہ جمہوری اسلامی ایران نے کویت کی طرف سے چار ایرانی شہریوں کے خلاف لگائے گئے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
وزارت خارجہ جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں، کویت کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے بیانات میں پیش کردہ الزامات کو کہ ایران نے کویت کے خلاف مخالفانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی ہے، مکمل طور پر بے بنیاد اور مسترد کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ جمہوری اسلامی ایران نے اپنے اس بیان میں کویت حکومت کے اس ناشائستہ اقدام کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کویت نے چار ایرانی اہلکاروں کے معاملے کو سیاسی اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا، جو معمول کے بحری گشت کے دوران اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے کویت کی علاقائی پانیوں میں داخل ہو گئے تھے۔
وزارت خارجہ نے بیان کے مزید حصے میں خطے کے تمام ممالک بشمول کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے لیے ایران کی اصولی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ کویت کے حکام جلد بازی میں رائے دینے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرتے ہوئے موجودہ مسائل کو سرکاری ذرائع سے حل کریں گے۔
بیان کے آخر میں وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون کے مطابق کویت میں موجود جمہوری اسلامی ایران کے سفارت خانے کو گرفتار ایرانی شہریوں تک جلد از جلد رسائی فراہم کرنے اور انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے آج سہ پہر ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے سفیر کو طلب کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ یہ اقدام ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک گروپ کے جزیرہ بوبیان میں داخلے اور کویتی فورسز کے ساتھ ان کے تصادم کے بارے میں کویت کے گمراہ کن دعوے کے بعد کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغربی پابندیوں کے سیلاب نے روسی معیشت کو مفلوج کیوں نہیں کیا؟
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:اگرچہ روس مخالف پابندیوں نے ماسکو کی معیشت کو 2.1% کم
مارچ
مغربی ممالک میں اپنی شبیہ بہتر بنانے کے لیے بن سلمان کے کروڑوں ڈالر کام کیوں نہیں آرہے؟
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان نے مغربی ممالک میں اپنی شبیہ کو بہتر
فروری
ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور
مارچ
کورونا جنگ میں امریکی حکومت کے 400 ارب ڈالر کی چوری
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جعلسازوں نے ممکنہ طور پر کورونا
جون
ملیشیا کے وزیر اعظم نے میٹا کمپنی کو کیا خبردار
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مغربی سوشل نیٹ ورکس کا دوہرا معیار اور غزہ کی
اگست
کسی نیازی لاء کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے
اکتوبر
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود
جون
نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 30 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف
اپریل