اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑ میں اسمگلنگ کےخلاف زیروٹالرنس کے نتیجے میں رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت درآمدات میں 79 فیصد کی نمایاں گراوٹ آئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کےدوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سالانہ بنیاد پر 69 فیصد یا ایک ارب 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کےمطابق پاکستان نےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے، جس کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں-

ذرائع کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 69 فیصدکی کمی کے بعد 67 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی-

حکومتی ذرائع کا کہناہےکہ گز شتہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکاحجم2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا اور مالی سال 23-2022 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں-

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال اپریل میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کیا تھا اور اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم نے اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکومت سے تعاون پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو اسمگلنگ سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیا کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز کا خلاف توقع فیصلہ

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے امید

ایک خاتون نے نیتن یاہو کو قتل کرنے کی کوشش کی

?️ 23 جولائی 2025ایک خاتون نے نیتن یاہو کو قتل کرنے کی کوشش کی ،

افغانستان کی تاریخی یادگاروں کو سیلاب سے نقصان

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   نیمروز کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 20

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری

?️ 11 فروری 2025پشاور؛ (سچ خبریں) پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر

اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور اختتام پذیر

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کو توقع تھی کہ غزہ میں اسلامی جہاد کی کمان

غزہ کی جنگ نے دنیا کے سامنے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مفکر حمود الاھنومی نے اس بات کی طرف اشارہ

پی ٹی آئی کے 8 اراکین اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی

صیہونی پروجیکٹ ایک تباہ کن اور خطرناک منصوبہ ہے: انصار اللہ

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے