?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑ میں اسمگلنگ کےخلاف زیروٹالرنس کے نتیجے میں رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت درآمدات میں 79 فیصد کی نمایاں گراوٹ آئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کےدوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سالانہ بنیاد پر 69 فیصد یا ایک ارب 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کےمطابق پاکستان نےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ پر قابو پانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا غلط استعمال روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے، جس کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں-
ذرائع کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 69 فیصدکی کمی کے بعد 67 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی-
حکومتی ذرائع کا کہناہےکہ گز شتہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکاحجم2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا اور مالی سال 23-2022 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں-
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال اپریل میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کیا تھا اور اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیر اعظم نے اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکومت سے تعاون پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو اسمگلنگ سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیا کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں:عبدالقیوم نیازی
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا
اگست
پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
اگست
عراقی عدلیہ کی جانب سے اربیل میٹنگ کے خلاف نئے فیصلے
?️ 28 ستمبر 2021 سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے رکن عبدالخالق
ستمبر
ہمیں جلد ہی روس کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کی امید ہے: یوکرین
?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: بڈولک نے الجزیرہ قطر کو بتایا کہ روس کے ساتھ
مارچ
لبنانی شہداء کی تعداد 2846
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ 2026 سے اسرائیلی
مئی
ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں، دوست محمد کھوسہ کا انکشاف
?️ 4 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما دوست محمد کھوسہ نے
جون
اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری، جنوبی لبنان سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں
?️ 1 اگست 2021بیروت (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں
اگست
مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ
?️ 20 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ان
دسمبر