?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ کن مشاورت کے لیے حکومت کی اتحادی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے ، اسلام آباد میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں مسلم لیگ ق ، ایم کیو ایم اور بی اے پی قیادت کی طرف سے مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ق لیگ اور ایم کیوایم کے رہنماؤں کی ملاقات آج دن ایک بجے ہوگی ، جس میں ق لیگ کی طرف سے چوہدری پرویز الہٰی ، طارق بشیر چیمہ و دیگر رہنماء ملاقات میں موجود ہوں گے ، اس ملاقات میں ن لیگ ، پی پی رہنماؤں سے ملاقات سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور سیاسی صورتحال سمیت تحریک عدم اعتماد پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ق لیگ ایم کیو ایم سے ملاقات کے بعد دن 3 بجے بی اے پی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گی۔
اتحادی جماعتوں سے اپوزیشن کے معاملات طے ہونے کی خبروں پر حکومتی ردعمل آگیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نواز ق لیگ کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے اور ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی مختلف آفرز کررہی ہے اور اس جماعت کا غلط استعمال کرنا چاہ رہی ہے جب کہ شاہ زین بگٹی کا فیصلہ غیر منطقی ہے، موجودہ حکومت نے بلوچستان کیلئے خاص پیکج دیا اور اب وہاں امن عامہ کا مسئلہ آج کا نہیں ہے جب کہ ہمارے حلیفوں سے ہماری کل بھی ملاقات ہوئی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت ق لیگ کو استعمال کرنا چاہ رہی ہے اور ان کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے تاہم ق لیگ والے تجربہ کار لوگ ہیں ، اسی طرح ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی مختلف آفرز کررہی ہے اوراس جماعت کا غلط استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منحرف ارکان اگرحکومت سےنالاں ہیں تواستعفیٰ دیں یہ نہیں ہوسکتا کہ ووٹ عمران خان کے نام پرلیں اور ووٹ ضمیرفروشی سے دیں ،عوام کا اعتماد وزیراعظم کوکل کے جلسے میں مل گیا ، پنڈال میں موجود لوگوں سے دگنے لوگ پنڈال سے باہرموجود تھے۔
مشہور خبریں۔
روس میں جعلی خبریں نشر کرنے پر پابندی؛بی بی سی کا کام ختم
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:روس میں بی بی سی نیوز سروس نے حال ہی میں
مارچ
سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے
اگست
حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی
اگست
یوکرین واقعہ میں اسرائیلی خود کو ثالث کے طور پر کیوں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران کے کئی دنوں بعد صیہونی حکومت نے
مارچ
نئے آئی فون 13 سے متعلق صارفین کے لئے اہم خبر
?️ 31 اگست 2021نیویارک ( سچ خبریں) نئے آئی فون 13 کے حوالے سے ایسی
اگست
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے
جون
بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا
?️ 8 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
بینکوں کا مقررہ حد سے زائد کیش ڈپازٹس پر ماہانہ 5 فیصد فیس عائد کرنے کا اعلان
?️ 22 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کمرشل بینکوں نے حکومت کے عائد کردہ
نومبر