?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روز کی توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آج سینیٹر اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر ملزم کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کے علاوہ سینیٹر وسیم شہزاد، فیصل جاوید،عمر ایوب، محسن عزیز، اعجاز چوہدری، دوست محمد اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ بھی سینئر سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت نہ آئے، ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر شیخ عامر سہیل انجم عدالت میں پیش ہوئے۔
بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے، ایف آئی اے نے مزید 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ابھی تک یہی استدعا ہے کہ ٹوئٹ برآمد کرنی ہے، 40 آرٹیکلز ایف آئی اے برآمد کر چکی ہے۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی انگلی بھی ٹوٹ چکی ہے، جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے میڈیکل کرایا ہے؟ اس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ڈاکٹر بھی رپورٹ نہیں دیں گے۔
سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اعظم سواتی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سرینڈر نہیں کیا۔
جج نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 بار ریمانڈ دینے کے باوجود آپ فون برآمد نہیں کر سکے، فون برآمد کرنے کے لیے ایک روز کا ریمانڈ بہت ہوتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سیل نے 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق ‘پی ٹی آئی کے سینیٹر کو آرمی چیف سمیت ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور دھمکی آمیز ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا’۔
گزشتہ روز بھی انہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا دوسری بار ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا جاپان وسط ایشیا میں ایک نئے بڑے کھیل میں شامل ہو رہا ہے؟
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: وسط ایشیا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سرحدی تنازعات کے
مئی
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے، وزیر خزانہ
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی
جنوری
واٹس ایپ کی وہ سہولت جس سے اکثرصارفین واقف نہیں
?️ 4 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر
اکتوبر
یوکرین میں روس کی جیت نیٹو کی بنیادیں ہلا دے گی:کسنجر
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور جیو پولیٹیکل امور کے اعلیٰ ترین
جولائی
شام سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ
?️ 9 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام سے
دسمبر
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی
اکتوبر
محمد الضیف کے دست راست اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار مروان عیسی کون تھے؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:مروان عیسی، جو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار اور سائے میں
فروری
امریکی سینیٹر کی تل ابیب کو اسلحے کی برآمد مشروط کرنے کی درخواست
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ
مارچ