صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی: فیصل سلطان

کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا کی پانچویں لہر شروع ہوچکی ہے،اومی کرن کیسز ہر جگہ سے آرہے ہیں  ان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے حامل افراد کا مستقل پتہ لاہور کا ہے تو کراچی یا کسی بھی شہر میں مخصوص پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی۔اسپتال اور حکومت کا مقرر کردہ محکمہ معاملات طے کرے گا۔انہوں نے کرونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا کی پانچویں لہر شروع ہوچکی ہے،اومی کرن کیسز ہر جگہ سے آرہے ہیں۔کراچی میں مثبت اومی کرون کے کیس کی شرح 8 اعشاریہ نو فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون کے حوالے سے این سی او سی میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران نیاپاکستان صحت کارڈ کی مختلف ڈویژنزمیں تقسیم کے اقدامات کاجائزہ لیا۔

سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران وزیر صحت کو نیاپاکستان صحت کارڈکی تقسیم کے حوالہ سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان نے پنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈکی شکل میں صحت کا تاریخی پیکج دیاہے۔

نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی سہولت کی خاطرلاہورکے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 29000بستردستیاب ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام نیاپاکستان قومی صحت کارڈ حاصل کرنے کیلئے نادراکے ریکارڈ میں اپنانام ضروراندراج کروائیں۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے امراض قلب،ذیابیطں،حادثاتی چوٹوں،کینسر،اعصابی،گردوں کی بیماری،گائنی،تھیلیسمیاء ودیگر طبی سہولیات حاصل کی جاسکیں گی۔

 

مشہور خبریں۔

نیب کا صرف ایک حل ہے کہ اسے بند کرکے اس کے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے:شاہد خاقان عباسی

?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم

وینزویلا پر حملہ واشنگٹن کو عالمی تنہائی میں ڈال سکتا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ

?️ 11 اکتوبر 2025وینزویلا پر حملہ واشنگٹن کو عالمی تنہائی میں ڈال سکتا ہے:امریکی تحقیقاتی

غزہ کی پٹی پر قبضہ؛ صیہونی قیدیوں کے لیے نیتن یاہو کا سلام

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قبضے کے لیے بنجمن نیتن یاہو

صنعا نے ریاض کو خبردار کیا: بحیرہ احمر میں اسرائیل کی حمایت کے بارے میں نہ سوچیں

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی سیکورٹی ذرائع نے صنعا کی صیہونی مخالف بحری کارروائیوں

ٹرمپ کی سعودی عرب سے قربت پر صیہونیوں میں تشویش

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کی خلیجی

امریکی خفیہ ادارے اپنی بڑی ناکامیوں کا جائزہ لینے پر مجبور

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:کانگریس کے دباؤ نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مجبور کیا

امل خلیل کا وحشیانہ قتل ایک خطرناک اور ناقابلِ دفاع جرم ہے: زخارووا

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے