?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں غیر ملکی قرضوں میں 33 فیصد اضافہ دیکھا ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی معاونت ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی قرضوں کی آمدنی مالی سال 26-2025 کے پہلے چار ماہ میں 33 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 2 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئی، جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی معاونت ہے۔
اس کی بدولت حکومت نئے مالی سال کا آغاز بہتر طریقے سے کر سکی، جب کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف کی مدد نہ ہونے کی وجہ سے شروعات کمزور رہی تھی۔
جولائی سے اکتوبر کے دوران کل غیر ملکی آمدنی (قرضے اور گرانٹس دونوں) 2 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے 1 ارب 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے 33 فیصد زیادہ ہے، صرف اکتوبر میں آمدنی 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔
رواں سال غیر ملکی قرضوں کی آمدنی ایک ارب 82 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہے، لیکن گرانٹس کم ہو کر صرف 5 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہیں، جب کہ پچھلے سال یہ 8 کروڑ 76 لاکھ 60 ہزار ڈالر تھیں، یعنی 73 فیصد کمی ہوئی۔
مالی سال 2026 کے لیے حکومت نے غیر ملکی آمدنی کا ہدف 19 ارب 90 کروڑ ڈالر مقرر کیا ہے، جو پچھلے سال کے 19 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔
جولائی تا اکتوبر 2023 میں پاکستان نے 3 ارب 85 کروڑ ڈالر سے زیادہ حاصل کیے، جس کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) پر دستخط تھے، اس کے نتیجے میں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈپازٹ کی بڑی رقم موصول ہوئی، دراصل جولائی 2023 میں کل غیر ملکی آمدنی 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تھی، جس میں آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر شامل تھے۔
وزارت اقتصادی امور نے بدھ کو بتایا کہ مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں کل غیر ملکی آمدنی 2 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ ایک ارب 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی۔
وزارت کے مطابق اس میں سے 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منصوبہ جاتی مالی اعانت کے لیے موصول ہوئے اور غیر منصوبہ جاتی آمدنی ایک ارب 52 کروڑ ڈالر رہی۔
جولائی تا اکتوبر کے دوران بجٹ سپورٹ کے لیے تقریباً 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرضے موصول ہوئے، جب کہ اس سال بجٹ سپورٹ کے لیے سالانہ ہدف 13 ارب 50 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے، گزشتہ سال یہ 15 ارب ڈالر تھا۔
حکام چار ماہ میں سعودی آئل سہولت کے تحت 40 کروڑ ڈالر بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ہر ماہ 10 کروڑ ڈالر کی شرح سے، جب کہ سالانہ ہدف ایک ارب ڈالر تھا۔
ملٹی لیٹرل اداروں (آئی ایم ایف کے علاوہ) سے مکمل سال کے 5 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں پاکستان نے چار ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر حاصل کیے، جب کہ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ رقم 72 کروڑ ڈالر تھی، جب سالانہ ہدف 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔
دوطرفہ قرض دہندگان (تین اسٹریٹجک دوست ممالک کے علاوہ) سے اس سال کے پہلے دو ماہ میں کل آمدنی 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی، جو سالانہ ہدف ایک ارب 36 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کم تھی، لیکن پچھلے سال کے 26 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 73 فیصد زیادہ تھی، جب مکمل سال کا ہدف 52 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں دوطرفہ اور کثیرطرفہ قرض دہندگان سے کل آمدنی ایک ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی، جب کہ سالانہ ہدف 6 ارب 40 کروڑ ڈالر مقرر تھا۔ گزشتہ سال حکومت نے ان ذرائع سے 98 کروڑ 10 لاکھ ڈالر حاصل کیے تھے، جب کہ سالانہ ہدف 5 ارب 5 کروڑ ڈالر تھا۔
غیر ملکی پاکستانیوں سے آمدنی موجودہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے ذریعے 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال 54 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی، حکومت نے رواں سال ان سرٹیفکیٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی آمدنی کا تخمینہ لگایا ہے۔
موجودہ مالی سال کے 19 ارب 90 کروڑ ڈالر کے مکمل سالانہ ہدف میں 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کثیرطرفہ اور دوطرفہ قرض دہندگان سے شامل ہیں، جس میں 5 ارب 5 کروڑ ڈالر کثیرطرفہ اداروں سے اور ایک ارب 36 کروڑ ڈالر دوطرفہ قرض دہندگان سے ہیں۔
اس کے علاوہ 40 کروڑ ڈالر بین الاقوامی بانڈز، 3 ارب 10 کروڑ ڈالر غیر ملکی تجارتی قرضے، 5 ارب ڈالر سعودی عرب کے ٹائم ڈپازٹ اور 4 ارب ڈالر چین کے سیف ڈپازٹ میں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
زلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے کیسے باہر نکالا گیا؟
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے وضاحت کی
مارچ
ایک دن میں کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ، تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ توڑ کورونا
مئی
ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
?️ 30 جولائی 2025ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
جولائی
عید الاضحی پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
جولائی
نیتن یاہو کی کابینہ کا ہونا چاہیے:سابق صیہونی وزیراعظم
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیراعظم ایہود باراک نے کابینۂ نیتن یاہو کو
جون
بانی پی ٹی آئی کا حکومت اور فوج کو پیغام
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے غیر ملکی
اگست
بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار متاثر، مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے’یکساں قومی ٹیرف’ میں 4.95 روپے
جولائی
ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 16 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ویانا
اپریل