🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے آئینی ترمیم پر طویل گفتگو ہوئی ہے اور ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائے ہوجائےگا، آج بھی ہماری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آئینی ترمیم میں شامل شقوں پر طویل گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ شیئر کیا گیا ہے، حکومت نے اب تک ہمیں چار مسودے فراہم کیے ہیں اور وہ چاروں ایک جیسے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چوتھے مسودے میں 26 آرٹیکلز کی ترامیم موجود ہیں، ابھی ہماری بات چیت جاری تھی لیکن خصوصی کمیٹی نے اس مسودے کو منظور کرلیا ہے، ہماری بات چیت جاری ہے ہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف تھا کہ آئینی ترمیم پر ہمارا اتفاق رائےعمران خان کی جانب سے دی جانے والی ہدایات سے مشروط ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دیں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ کل ان سے ملاقات ہوجائے اور ان سے ملاقات کے بعد ہم آئینی ترمیم پر اپنی حتمی رائے دیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، آئینی ترمیم کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں ہمارے اور جے یو آئی کے نمائندوں کی جو تجاویز پر مبنی مسودے کو منظور کیا گیا ہے لیکن اس پر ابھی ہماری جے یو آئی سربراہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان ایران تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے جمعرات کو
جنوری
اربیل ہوائی اڈے پر اڑنے والےکسی بھی ڈرون کو تباہ کر دیں گے: امریکی اتحاد
🗓️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:اربیل ہوائی اڈے پر امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد
ستمبر
ملک کی خاطر سب سے بات اور سمجھوتے کیلئے تیار ہوں، عمران خان
🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے
جولائی
شیخ رشید کا پولیس اہلکاروں کی بھرتی سے متعلق اہم اعلان
🗓️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے پولیس اہلکاروں کی بھرتی
اکتوبر
سعودی دربار سے وابستہ متعدد آفیسر بدعنونی کے الزام میں گرفتار
🗓️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی شاہی دربار سے وابستہ متعدد افسروں اور افراد کو بدعنوانی
مارچ
میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
🗓️ 10 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں
مارچ
سمندری طوفان "تاؤتے” کراچی سے صرف800 کلومیٹر دور
🗓️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آج
مئی