🗓️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کے لئے واٹس ایپ کے ویب ورژن میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جن کا مقصد ویب ورژن کو صارفین کے لیے بہتر بنانا ہے اس فیچر کو پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب صارفین واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی تصاویر کو ایڈٹ اور پریویو لنکس کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ایک نیا اسٹیکر سجیشن فیچر بھی ویب ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس فیچر میں جب صارف ایک میسج ٹائپ کریں گے تو ان کے سامنے اسٹیکر سجیشن آئیں گے اور وہ اپنی بات چیت کے دوران درست اسٹیکر کو دریافت کر سکیں گے۔اس سے قبل اسٹیکر استعمال کرنے والے صارفین کو مختلف ٹیبز میں جا کر اپنی پسند کا اسٹیکر ڈھونڈنا پڑتا ہے اور اکثر یہ آسان بھی نہیں ہوتا۔ مگر اس نئی اپ ڈیٹ سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ واٹس ایپ آپ کی سرچز کو نہ دیکھ سکے۔واٹس ایپ ویب ورژن میں میڈیا ایڈیٹر فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اب تک صرف ایپ کے موبائل ورژن میں ہی کسی تصویر کو ایڈٹ کیا جاسکتا تھا مگر اب کمپنی نے ویب ورژن کے لیے بھی یہ سہولت پیش کردی ہے۔یعنی صارف کمپیوٹر سے بھی تصاویر ایڈٹ کر کے میسجز بھیج سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق لنکس پریویو کو بھی بہتر کیا جارہا ہے اور اب ویب ورژن میں کسی لنک کا مکمل پریویو نظر آئے گا، جس سے انہیں لنک کے ٹھیک ہونے کا زیادہ بہتر طور پر علم ہوسکے گا۔
مشہور خبریں۔
گزشتہ 8 سال میں یمنی مزاحمت نے جارح اتحاد کی مساوات بدل دی:شام میں یمنی سفیر
🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام میں یمن کے سفیر عبداللہ علی صبری نے کہا کہ
اپریل
حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان
🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک
جون
مزاح کرنے پر لوگ ماں، بہن، بیوی بچوں کی غلیظ گالیاں دیتے ہیں، تابش ہاشمی
🗓️ 1 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی نے انکشاف
دسمبر
غیر ملکی کے بچے کی پیدائش پر شہریت نہ دینے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور
🗓️ 11 نومبر 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کی قائمہ کمیٹی
نومبر
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا ردعمل
🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں انتہا
جولائی
آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا:نوید قمر
🗓️ 6 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا
مئی
شہید نصر اللہ امت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر تھے: ممتاز عرب شخصیت
🗓️ 22 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی تقریب کے موقع
فروری
گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کو کیوں فعال کیا؟
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 میں کہا گیا
دسمبر