دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف کرا دی گئی

دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف کرا دی گئی

?️

دبئی(سچ خبریں) دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ میں پہلی جبکہ دنیا میں دوسری جدید الیکٹرانک فائربریگیڈ متعارف کرائی، گاڑی میں چار جدید ترین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ ٹینکوں میں پانی اور جھاگ کی مقدار معلوم کرنے کے لیے آلے لگائے گے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات  کے محکمہ شہری دفاع نے اپنی نوعیت کی پہلی جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ گاڑی متعارف کرادی،محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خبیر راشد المطروشی نے تعارفی تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فائربریگیڈ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ کارکردگی کے اعتبار سے چالیس فیصد بہتر ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایل ای ڈی سسٹم سے آراستہ ہے۔، اس گاڑی میں سی اے این – بی یو ایس ٹی ٹیکنالوجی والا کنٹرول سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کا  آپریشنل سسٹم 17 انچ کے اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ’اس فائر بریگیڈ میں روزن پاور این ایچ 35 نامی آگ بجھانے کا سسٹم نصب کیا گیا ہے، واٹر ٹینک میں چار ہزار لیٹر پانی کی گنجائش ہے جبکہ جھاگ والے ٹینک میں  چار سو لیٹر تک پانی بھرنے کی گنجائش ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس فائربریگیڈ کو ایکسپریس چارجر کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے، 40 منٹ میں 80 فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے، جو چھ تا آٹھ گھنٹے بغیر کسی وقفے کے چل سکتی ہے، یہ گاڑی ہر طرح کی آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا ٹرمپ نیا ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ شروع کرنے جا رہے ہیں؟

?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ نیا ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ شروع کرنے جا رہے

فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہوں میں داخلہ ممنوع!

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نے مقامی فلسطینی باشندوں

پنجاب کے 15 اضلاع میں آج سے لگے گا لاک ڈاون

?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ

عمران خان کی جانب سے ‘نیوٹرلز’ کی مخالفت ماضی کی بات ہے، پرویز الہٰی

?️ 7 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی

عمران خان کو برطانیہ میں موجود بچوں سے فون پر گفتگو کی اجازت دینے سے انکار

?️ 16 ستمبر 2023اٹک: (سچ خبریں) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے سائفر کیس میں

غزہ میں انسانی صورت حال نا گفتہ بہ

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے غزہ میں

کورونا کی تازہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے