خلا سے سمندر پر لینڈنگ کا تجربہ انتہائی چیلنج تھا

خلا سے سمندر پر لینڈنگ کا تجربہ انتہائی چیلنج تھا

?️

نیویارک( سچ خبریں)چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 160 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آ گئے ہیں۔ وکٹر گلوور نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ یہ تمام تجربہ انتہائی چیلنجگ ہوگا لیکن حقیقت میں یہ ان کے تصور سے کم چیلنجنگ تھا، لیکن مجموعی طور پر یہ ایک پر لطف تجربہ تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خلا بازوں کو واپس زمین پر لانے والی سپیس ایکس کریو ڈریگن نے 50 سال سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ رات کے وقت سمندر پر لینڈ کیا ہے۔امریکی خلاباز وکٹر گلوور نے زمین پر واپسی کے دوران اپنے احساسات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی بھاری محسوس کر رہے تھے۔ ’ایک موقع پر میں خود کو ہی سانس لینے اور سانس اندر تک لے کر جانے کا کہہ رہا تھا۔

یہ پہلا خلائی مشن تھا جس نے ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی کے بنائے گئے خلائی جہاز پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک اور وہاں سے واپسی کا کامیاب سفر کیا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایلون مسک کی راکٹ کمپنی سپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت خلا بازوں کو امریکہ کی سرزمین سے خلا میں لے کر جایا جائے گا، جو سنہ 2011  میں سپیس شٹل پروگرام کے بند ہونے کے بعد سے ممکن نہیں تھا۔

تب سے ناسا کو خلا میں سفر کے لیے روسی خلائی جہاز پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے جس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑتی تھی۔ایک اور خلا باز شینن واکر کا کہنا تھا کہ ’پانی پر لینڈ کرنے کا تجربہ دلچسپ تھا کیونکہ کسی کو بھی نہیں معلوم تھا کہ کیا امید کرنی چاہیے، لیکن خشکی کے مقابلے میں پانی پر لینڈ کرنا قدرے ہموار تھا۔‘

جاپانی خلاباز نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ جہاز کی زمین پر لینڈنگ کا اثر انتہائی معمولی تھا، پیراشوٹ کے ذریعے سمندر پر لینڈ کرتے ہی لہروں کا احساس ہوا اور معلوم ہوا کہ پانی والے سیارے پر واپس آگئے ہیں۔جلد ہی خلا میں سیاحت کے شوقین افراد ڈریگن پر سوار ہو کر خلا کا سفر کر رہے ہوں گے۔امریکی خلاباز مائیک ہوکنز کے خیال میں سیاح مناسب ٹریننگ کے بعد خلا کے سفر کی مشکلات سے نمٹ سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا طے پاگیا

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے

فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی

پاکستان اور چین کا دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق

?️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے انسداد دہشتگردی اور بارڈر

یمن کے بیلسٹک میزائل حملے کی انفرادیت؛اسرائیل کے دل پر کاری وار

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے ایک سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے

حکومت کی طرف سے پیکا سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس

?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا

غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف

پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں

اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار 

?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اس میڈیا نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے