یکم اکتوبر سے پٹرولیم کی قیمت اضافہ ہوگا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اوگرام نے 15 دن کے وقفے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کروانے کیلئے سمری تیار کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 25 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 3 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی تیار کردہ سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی ہے، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کل بروز جمعرات کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں رد و بدل کر کے قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ 15 تاریخ کو بھی تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ 15 ستمبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سمری میں دی گئی تجویز کے برعکس پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 1 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔ وزارت خزانہ نے پٹرول پر عائد لیوی میں اضافہ کر کے کل قیمت میں اضافہ کیا۔ 15 ستمبر تک وزارت خزانہ فی لیٹر پٹرول پر 1 روپے سے زائد لیوی وصول کر رہی تھی جسے 16 ستمبر سے بڑھا دیا گیا، اسی باعث پٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی بجائے 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزرات خزانہ نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 1 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ یوں پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 120روپے 4 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 90 روپے 69 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔

مشہور خبریں۔

میں پاکستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں : عمران خان

?️ 19 مارچ 2021مالاکنڈ (سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا خواب

فرانسیسی حکام کی غزہ امدادی قافلے کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پر باضابطہ تحقیقات

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: پیرس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس

ہرمز سے باب المندب تک؛ ایران اور یمن کی طرف سے مسلط آبی گزرگاہوں کی مشکل مساوات

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:  قطر کی ویب سائٹ العربی الجدید نے اپنے ایک مضمون

پاکستان: کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 73

لیاری واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ مراد علی شاہ

?️ 6 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

ایران میں طالبات کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسردہ ہوں۔ ملالہ یوسف زئی

?️ 28 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا

نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانونی حیثیت مل گئی

?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے نیب آرڈیننس کو حتمی قانون کی حیثیت

کورونا: متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے:شفقت محمود

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے