?️
نیویارک( سچ خبریں)چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 160 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آ گئے ہیں۔ وکٹر گلوور نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ یہ تمام تجربہ انتہائی چیلنجگ ہوگا لیکن حقیقت میں یہ ان کے تصور سے کم چیلنجنگ تھا، لیکن مجموعی طور پر یہ ایک پر لطف تجربہ تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خلا بازوں کو واپس زمین پر لانے والی سپیس ایکس کریو ڈریگن نے 50 سال سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ رات کے وقت سمندر پر لینڈ کیا ہے۔امریکی خلاباز وکٹر گلوور نے زمین پر واپسی کے دوران اپنے احساسات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی بھاری محسوس کر رہے تھے۔ ’ایک موقع پر میں خود کو ہی سانس لینے اور سانس اندر تک لے کر جانے کا کہہ رہا تھا۔
یہ پہلا خلائی مشن تھا جس نے ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی کے بنائے گئے خلائی جہاز پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک اور وہاں سے واپسی کا کامیاب سفر کیا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایلون مسک کی راکٹ کمپنی سپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت خلا بازوں کو امریکہ کی سرزمین سے خلا میں لے کر جایا جائے گا، جو سنہ 2011 میں سپیس شٹل پروگرام کے بند ہونے کے بعد سے ممکن نہیں تھا۔
تب سے ناسا کو خلا میں سفر کے لیے روسی خلائی جہاز پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے جس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑتی تھی۔ایک اور خلا باز شینن واکر کا کہنا تھا کہ ’پانی پر لینڈ کرنے کا تجربہ دلچسپ تھا کیونکہ کسی کو بھی نہیں معلوم تھا کہ کیا امید کرنی چاہیے، لیکن خشکی کے مقابلے میں پانی پر لینڈ کرنا قدرے ہموار تھا۔‘
جاپانی خلاباز نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ جہاز کی زمین پر لینڈنگ کا اثر انتہائی معمولی تھا، پیراشوٹ کے ذریعے سمندر پر لینڈ کرتے ہی لہروں کا احساس ہوا اور معلوم ہوا کہ پانی والے سیارے پر واپس آگئے ہیں۔جلد ہی خلا میں سیاحت کے شوقین افراد ڈریگن پر سوار ہو کر خلا کا سفر کر رہے ہوں گے۔امریکی خلاباز مائیک ہوکنز کے خیال میں سیاح مناسب ٹریننگ کے بعد خلا کے سفر کی مشکلات سے نمٹ سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
ریکوڈک کیس میں پاکستان راحت کی سانس ملی
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی
جنوری
ترکی کو عالمی بینک کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد؛ شام کا حصہ صفر
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے سربراہ نے اس ملک میں مہلک زلزلے سے
فروری
یمنی جنگ میں انصار اللہ نے یو اے ای کے کارڈز کیسے جلائے؟
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی یمنی جنگ میں مداخلت کا اصل
جنوری
یوم تکبیر پر عام تعطیل؛ کراچی انٹر بورڈ کے 28 مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی
?️ 26 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو
مئی
جان بوجھ کر سیاسی افراتفری کی کوشش کی گئی، اتحادی حکومت نے سازشوں کو دفن کیا، وزیراعظم
?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں
مئی
ایران کے خلاف جنگ ایپسٹین کا غصہ ہے: امریکی عوام
?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:امریکیوں نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو ایپسٹین کے
مارچ
عمران خان کو خوش قسمتی سے نالائق اپوزیشن ملی ہے: شیخ رشید
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان
جنوری
عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کے خلاف کیسز کے حق میں نہیں ہوں، رانا ثنااللہ
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم
اکتوبر