?️
سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے ہیکرز کی جانب سے چوری کیے گئے 1.5 ارب ڈالر (1.2 ارب پاؤنڈ) کی ریکوری میں مدد کی اپیل کردی، جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری کہا جارہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں قائم کرپٹو پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے بٹ کوائن کے بعد سب سے مقبول ڈیجیٹل کرنسیوں میں سے ایک ایتھیریم کے والٹ کا کنٹرول حاصل کیا گیا اور اس میں موجود کرنسی کو کسی گمنام پتے پر منتقل کیا گیا۔
ہیکرز کے حملے کے فوری بعد ’بائی بٹ‘ کی جانب سے فوری طور پر اپنے صارفین کو یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ ان کی کرپٹو کرنسی محفوظ ہے۔
بائی بٹ کے چیف ایگزیکٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اگر ہم چوری کی گئی کرنسی ریکور کرنے میں ناکام بھی رہے تب بھی کمپنی کی جانب سے صارفین کو مکمل ادائیگی کی جائے گی۔
بائی بٹ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو بین ژو نے ایکس کی گئی پوسٹ میں کہا ’ اگر چوری کی گئی کرنسی واپس نہیں بھی ملتی تب بھی ’بائی بٹ‘ تمام صارفین کی رقم واپس کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، ہم یہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کے پاس صارفین کے 20 ارب ڈالرز ہیں اور وہ کسی بھی فنڈز کو خود یا شراکت داروں کی مدد سے ادا کرنے کے قابل ہیں۔
خیال رہے کہ بائی بٹ تجارتی حجم کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے اور اس کے دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زیادہ کسٹمرز ہیں۔
بین کا کہنا تھا کہ کمپنی کو صارفین کی جانب سے اپنے فنڈز واپس لینے کے لیے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پروسیسنگ میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
بائی بٹ کا کہنا ہے کہ یہ ہیک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کمپنی کی جانب سے ایتھیریئم کو آف لائن ’کولڈ‘ والٹ سے ’وارم‘ والٹ میں معمول کے مطابق منتقل کی جارہا تھا، جو کہ روزہ مرہ کی ٹریڈنگ کا حصہ ہے۔
اس دوران، ہیکر سیکیورٹی کنٹرول کا غلط استعمال کرتے ہوئے یہ کرنسی کسی دوسری جگہ منتقل کرنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ایکسچینج کے دیگر والٹ میں موجود کرنسی اس حملے سے متاثر نہیں ہوئی۔
کمپنی کی جانب سے سائبر سیکیورٹی ماہرین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ چوری شدہ فنڈز کو ریکیور کرنے میں مدد فراہم کریں، کمپنی نے اعلان کیا کہ ریکور کی گئی رقم سے بطور انعام انہیں 10 فیصد حصہ دیا جائے گا اور اگر کوئی پورے فنڈز ریکور کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے 14 کروڑ ڈالر رقم بطور انعام دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا
?️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے
فروری
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات،
جولائی
افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہاہے:وزیر خارجہ
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر
اگست
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں غیر قانونی داخلہ اور نمازیوں پر پابندی
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں ہاتھوں فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ایک گروپ نے ایک بیان جاری
جون
کورونا ویکسین پر ہونے والی تنقید کا فواد چوہدری نے دیا جواب
?️ 23 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ویکسین کے
مارچ
فیس بک انتظامیہ نے کمپنی کے نئے نام کا اعلان کر دیا
?️ 29 اکتوبر 2021نیویارک( سچ خبریں)فیس بک انتظامیہ نے کمپنی کا نام بدل کا نیا
اکتوبر
وزرا کی مخالفت، کابینہ رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہ دے سکی
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے چند وزرا کی مخالفت کی
دسمبر