?️
سچ خبریں: ابوظبی کے حمایت یافتہ سرمایہ کاری گروپ ’ایم جی ایکس‘ نے بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی سرمایہ کاری کی ہے، کمپنیوں نے بدھ کو کہا کہ جس سے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ، جسے بائنانس نے اپنی پہلی ادارہ جاتی سرمایہ کاری کا نام دیا ہے، کرپٹو صنعت میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے۔
اس میں ایم جی ایکس کو اسٹیبل کوائن میں سرمایہ کاری کرنے کے بعد اقلیتی شیئرہولڈر بنتے ہوئے دیکھا جائے گا، یہ ایک قسم کی کرپٹو کرنسی ہے، جو ڈالر جیسی کاغذی کرنسی سے منسلک ہے۔
بائنانس کے ترجمان نے ’متفقہ گورننس رائٹس‘ یا ایم جی ایکس کے حصص کے حجم یا سرمایہ کاری کے لیے اسٹیبل کوائن کے استعمال کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
ایم جی ایکس نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
چین میں ارب پتی چانگ پینگ ژاؤ کی جانب سے 2017 میں قائم کیا گیا بائنانس بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی تجارت کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے بعد دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج بن گیا ہے۔
’سی زیڈ‘ کے نام سے مشہور ژاؤ نے بائنانس میں منی لانڈرنگ کے خلاف امریکی قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور گزشتہ سال کئی ماہ جیل میں گزارے تھے۔
کرپٹو ایکسچینج سی زیڈ کے جانشین رچرڈ ٹینگ کے تحت متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے روابط میں اضافہ کر رہا ہے، جو پہلے ابوظبی کی فنانشل سروسز اتھارٹی کے سربراہ تھے۔
بائنانس نے بدھ کے روز اپنے اعلان میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اس کے ’نمایاں قدم‘ ہیں، جہاں اس کے کل 5 ہزار کے عملے میں سے تقریباً ایک ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔
بائنانس میں سرمایہ کاری ’ایم جی ایکس‘ کی طرف سے کرپٹو میں پہلا عوامی قدم ہے، جو تقریباً ایک سال قبل شراکت داری کے ذریعے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیوں کی ترقی اور اپنانے میں تیزی لانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور یورپ غزہ کے لوگوں کے قتل عام میں شریک
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے مک والیس نے آج
نومبر
صیہونیوں کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا
اگست
سندھ حکومت 50 لاکھ کورونا ویکسین خریدے گی
?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اسی
مارچ
یمن میں سعودی عرب کی بگڑتی حالت
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت
نومبر
امریکہ اور نیٹو کے جرائم عصر حاضر تک محدود نہیں ہیں
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ
مارچ
امریکہ میں فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ، مسلح شخص نے بچے سمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا
?️ 1 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں گزشتہ کچھ برس میں وقتاً فوقتاً ہونے والے
اپریل
سعودی عرب میں ہائی اسکول کی لڑکی کو 18 سال قید کی سزا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے مسائل پر کام کرنے والی
ستمبر
مون سون کے نئے سپیل کا آغاز، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 15 افراد جاں بحق
?️ 18 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور
اگست