?️
کراچی: (سچ خبریں) اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک بار پھر شدید بمباری اور پورے غزہ میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہونے کے بعد ملکی سمیت غیر ملکی شخصیات شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کے بعد اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، فون لائنز، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کام نہیں کررہے، غزہ میں پہلے ہی مواصلات، توانائی، خوراک، پانی، ادویات کی شدید کمی تھی۔
اس دوران اسی دوران الجزیرہ کے صحافی نے خان یونس سے سیٹیلائٹ کے ذریعے رپورٹنگ جاری رکھی، انہوں نے بتایا کہ غزہ کے شہری تنہا ہیں، شدید بمباری ہورہی ہے، ہر طرف بلیک آؤٹ ہوچکا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے ایکس پر لکھا کہ غزہ شدید بمباری کی زد میں ہے، ٹیلی کمیونیکیشن منقطع کر دی گئی ہے۔’
’میرا اپنے خاندان سے رابطہ نہیں ہورہا جو تقریباً 3 ہفتوں سے اس جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم صرف دعا کر سکتے ہیں کہ وہ رات کو زندہ رہیں اور کتنے بچوں کو مرنا ہے؟‘
اداکارہ عثمان خالد بٹ نے بھی غزہ میں انٹرنیٹ اور سیلولر سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
سماجی رہنما اور لکھاری فاطمہ بھٹو نے سوال پوچھا کہ کیا نیویارک ٹائمز اور بی بی سی جیسے بڑے خبر رساں ادارے اس حقیقت کو چھپانے کے لیے تیار ہیں کہ الشفاء ہسپتال پر بمباری کی صورت میں اسرائیل ذمہ دار تھا؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اسرائیل نے بغیر کسی مداخلت کے غزہ میں حملہ کرنے کے لیے مواصلاتی رابطے بند کیے ہیں؟ کیا وائٹ ہاؤس کہے گا کہ بلیک آؤٹ کے دوران کوئی فلسطینی مارا نہیں گیا؟
اداکارہ اشنا شاہ نے لکھا کہ غزہ سے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں، اسرائیل کی زمینی فوج حملے کررہی ہے اور ہم اپنے گھروں میں بیٹھ کر کچھ نہیں کرسکتے، لوگوں کی نسل کشی ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں یہاں تک کہ میڈیا بھی اس کی صحیح کوریج نہیں کر رہا۔
فلسطینیوں کے ساتھ آج ہورہا ہے ہم کس طرح آرام سے سو سکتے ہیں، کھانا کھا سکتے ہیں، اپنی زندگی میں مصروف ہوسکتے ہیں، یہ معلوم ہوئے بھی کہ غزہ کے لوگوں کے لیے ایک رات قیامت جیسی ہے۔
اداکارہ اور ماڈل نیمل خاور نے بھی انسٹاگرام پر لکھا کہ فلسطین کے لوگوں پر بمباری کی جارہی ہے، قتل عام ہورہا ہے۔’ اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس معاملے پر خاموش نہ رہیں اور جتنا ہو سکے شئیر کریں، کیونکہ یہ ایک نسل کشی ہے، کم از کم اب یہاں بیٹھ کر اپنی آواز اٹھا سکتے ہیں اور دعا کرسکتے ہیں۔
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ غزہ کے بچے ملبے تلے دب کر مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔
جس پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’یا اللہ رحم فرما‘
اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین سماجی پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے غزہ کو فوری پر اسٹارلنک فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کا اسٹار لنک منصوبہ سیٹلائٹس کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے، اس کا مقصد ان افراد کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنا ہے جو زمین کے دور دراز یا دیہی علاقوں میں رہتے ہیں جنہیں تیز انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔
ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ’تمام لوگ ایلون مسک کو ٹیگ کریں تاکہ وہ غزہ میں اسٹارلنک ایکٹی ویٹ کریں، دنیا یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ اسرائیل غزہ میں کیا کر رہا ہے۔‘


مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹر: ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات سے متعلق ٹرمپ کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شیف نے کہا ہے کہ سابق
جون
محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اگست
ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں
دسمبر
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی
جولائی
عرب دنیا میں امام خامنہ ای کی عید الفطر کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے آج کے
اپریل
پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام
دسمبر
2014 سے اب تک روس پر 31,000 سے زیادہ امریکی اور مغربی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی خبر ایجنسی ریانووستی نے ایک تجزیاتی ویب سائٹ کاستلوم کے
دسمبر
موصل میں داعش کا اہم کمانڈر گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے تکفیریوں کے خلاف ایک کامیاب
جون