🗓️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں انسانی حقوق کی پاسداری، ذاتی ڈیٹا کا تحفظ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے جڑے خطرات کو مانیٹر کرنے کا کہا گیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ قرارداد امریکا کی جانب سے تجویز کی گئی تھی جس کو چین سمیت 123 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
مختلف ممالک اے آئی سے جڑے خدشات کے پیش نظر اس قسم کے اقدامات کر چکے ہیں، ممالک کو خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے جمہوری نظام میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ سے منظور شدہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ’مصنوعی ذہانت کے نظام کا نامناسب یا بدنیتی پر مبنی ڈیزائن یا اس کی تیاری، لانچنگ اور استعمال سے ایسے خطرات لاحق ہیں جو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔‘
نومبر میں امریکا، برطانیہ اور ایک درجن سے زائد ممالک نے پہلا عالمی معاہدہ متعارف کرایا تھا، جس میں مصنوعی ذہانت کو خطرناک عناصر سے محفوظ رکھنے پر زور دیا گیا تھا اور کمپنیوں پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے اے آئی سسٹم تیار کریں جو محفوظ ہوں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ قانون سازوں پر اے آئی ریگولیشن کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، لیکن منقسم کانگریس نے اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست جمع
🗓️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے پی
جنوری
سنوار کے بارے میں جھوٹی رپورٹیں
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار آبزرور نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر
بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا
🗓️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد
جون
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
کوپ 28 کانفرنس: متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمٹ فنڈ کے قیام کا اعلان
🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کوپ 28 کی دو روزہ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ
دسمبر
اسرائیل کے بلیک اکتوبر پر الجزیرہ کی رپورٹ
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے تقریباً ایک سال
اکتوبر
وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور
🗓️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی
مارچ
ریاض نے 8 یمنی افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا
🗓️ 15 جون 2022سچ خبریں: سعودی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کے روز دعویٰ کیا
جون