?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں واضح ہو جائے گا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کے بارے میں سنجیدہ ہیں یا محض وقت گزار رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران انہیں معلوم ہو جائے گا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن واقعی یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں یا انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے لیے فیصلہ کن دن؛ پیرس اور ریاض اجلاس میں سفارتی شطرنج
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن کے ارادے آئندہ ایک سے دو ہفتے میں واضح ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جان لیں گے کہ آیا وہ ہمیں چکر دے رہا ہے یا نہیں،اگر ایسا ہوا تو ہمارا جواب مختلف ہوگا۔ مگر اس نتیجے پر پہنچنے میں تقریباً ڈیڑھ سے دو ہفتے لگیں گے۔
ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وِٹکاف کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اسٹیو وِٹکاف یہاں موجود ہے اور بہترین کام کر رہا ہے، وہ اس وقت بھرپور انداز میں مذاکرات کر رہا ہے،ایسا لگتا ہے کہ روسی فریق کچھ کرنا چاہتا ہے، لیکن جب تک معاہدے پر دستخط نہیں ہوتے، میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔”
ٹرمپ نے اس کے ساتھ ساتھ روس کی جانب سے رواں ہفتے یوکرین پر کیے گئے وسیع حملے پر شدید ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں:امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں چند رات پہلے پیش آنے والے واقعے پر بے حد افسردہ اور سخت ناراض ہوں، خاص طور پر جب کہ ہم اسے مذاکراتی عمل کہہ رہے ہیں، اس دوران کئی لوگ ہلاک ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
21 ویں صدی میں امریکی تسلط کے زوال کی 5 نشانیاں
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ نے اپنے ایک کالم میں نے 21 ویں صدی
اگست
ایک مہینے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 450 سے زائد فلسطینی گرفتار
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 450 سے زائد
فروری
پاکستان امن و استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ جنرل ساحر شمشاد
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر
اکتوبر
ترکی روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے تیار ہے: ٹرمپ
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی روس
ستمبر
الکاظمی کردستان میں صہیونیوں کی موجودگی کا جواب دیں: عراقی رکن پارلیمنٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نےاس بات پرزور دیتے ہوئے کہ کردستان
مارچ
ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ
مارچ
طالبان وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے تیارنہیں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا تکل
مارچ
طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں
مئی