?️
سچ خبریں:تل ابیب کی جانب سے مختلف مراعات فراہم کرنے کے باوجود، صیہونی آبادکار شمالی مقبوضہ علاقوں کی بستیوں میں واپس آنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کی ویب سائٹ واللا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے شمالی مقبوضہ علاقوں کی صفائی، جنگی باقیات ہٹانے، اور فوجی ساز و سامان جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ شمال کی طرف واپسی پر صہیونیوں کا غصہ
یہ اقدامات جنگ بندی کے ایک ماہ بعد کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد صیہونی آبادکاروں کو شمالی بستیوں میں واپسی پر آمادہ کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج کے انجینئرنگ یونٹس اور امدادی ٹیمیں 40 سے زائد صیہونی بستیوں میں کام کر رہی ہیں۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، صیہونی آبادکار اب بھی ان علاقوں کی ناامنی سے متعلق فکر مند ہیں اور تل ابیب حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات کے باوجود بہت کم لوگ واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کریات شمونہ کے 40 فیصد رہائشی، جن کی تعداد 2200 ہے، اس بستی میں واپس جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں: شمالی اسرائیل میں زندگی کیسی چل رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
اس کے برعکس، جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کے فوری بعد، مقامی رہائشی اپنی تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس آ گئے، جو صیہونی بستیوں کی صورتحال کے بالکل برعکس ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 6 روپے 30 پیسے بڑھادی
?️ 16 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا
جنوری
شامی اور فلسطینی ایک ہی قوم ہیں
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنی ایک تقریر کہاکہ شامی اور
جون
شام میں اقتدار کی کشمکش پر صیہونی حکومت کی تشویش
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ایک ویب سائٹ نے سوریا میں غیرملکی
جون
نیویارک میں زہران ممدانی کی فتح اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی مؤرخ اور امریکی سیاست کے ماہر، "کوبی بردا” نے نیویارک
نومبر
لاوروف: جرمنی یورپ کی اہم فوجی طاقت بننے کے بارے میں سوچ رہا ہے
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ جرمنی
نومبر
اسرائیل پر فائر بندی کے بارے میں پاکستانیوں کا نقطہ نظر؛ حملہ آور ناکام ہو گئے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: پاکستانی پریس، دانشوروں اور ملک میں ہونے والی علاقائی پیشرفت
جون
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
ایران لیبرل ازم کے لیے کیوں ایک شناختی خطرہ ہے؟
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر پیماں صالحي نے ایک تحریر میں،
مئی