تارکین وطن کے ووٹ کا حق ختم نہیں کر رہے:وفاقی وزیر قانون

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیاگیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،تارکین وطن کامعاشی ترقی میں اہم کردارہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کرانااوراس کاطریقہ کاروضع کرناالیکشن کمیشن کاکام ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا انتخابی اصلاحات کا بل کمیٹی نےکثرت رائےسے اس کومستردکیاتھا،پی ٹی آئی نےبہت عجلت میں یہ بل منظورکیاتھا۔اس وقت کی اپوزیشن نےتمام جماعتوں کی رائےلینےکاکہاتھا،پی ٹی آئی کوبھی قانون سازی میں ساتھ دینےکیلئےخط لکھاہے۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کا بل منظور کر لیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظوری دی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترمیم ختم کر دی گئی تھی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت نے ای وی ایم کے حوالے سے تمام فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشینز کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے اور گذشتہ حکومت نے ای وی ایم کے حوالے سے تمام فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانا ممکن نہیں ہے۔تحریک انصاف کی حکومت میں اس قانون میں بہت سی ترمیم کی گئیں اور وی سی ایم پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے گئے جب کہ فرق سے اس بل کو قومی اسمبلی سے پاس کروایا گیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل سینیٹ میں آیا تو اس کو کمیٹی میں بھیجا گیا اور ہم اس کے لیے اوپر بہت سے اجلاس کیے لیکن رولز کو بلڈوز کرتے ہوئے اس کو منظور کر لیا گیا۔
قانون میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں کچھ کمی پیشی رہ گئی تھی جس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو کوئی بھی ووٹ کے حق سے محروم نہیں کر سکتا اور ہمارے بارے میں افواہ ہے شاید ہم اوور سیز کے ووٹ کے حق میں نہیں۔ہم ای وی ایم اور ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں ، ہم صرف ڈرتے ہیں کہ جب آر ٹی ایس بیٹھ سکتا ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم جلد ہی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کریں گے: ٹرمپ

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی

غزہ جنگ میں طاقت کا کارڈ مزاحمت کے ہاتھ میں

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار اور علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر عبدالباری

حماس کو غیر مسلح کرنے پر اسرائیل کا اصرار ؛ وجہ ؟

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی معلوماتی بنیاد میں بتایا کہ مصریوں

فروری میں مہنگائی 31.6 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر رہی

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6

صہیونی حکومت کو غزہ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورےکرنے پر مجبور کر یں گے: فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان نے زور دے کر کہاکہ ہم

دہلی میں ہندوؤں کی تقریب پر گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:بھارت کے دارالحکومت دہلی کے جنوبی علاقے میں ہندوؤں کے نوراتری

قطر کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شرط

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ جب تک

جرمنی میں ہم جنس پرستی پر تنقید کی وجہ سے مسلمان بچہ اپنے خاندان سے جدا

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں: ایک ویڈیو آن لائن شائع ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے