سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام عائد کرکے غزہ کے لیے خوراک کی ترسیل روک رکھی ہے، یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے شہادت سے 72 گھنٹے قبل کچھ نہیں کھایا تھا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ حن کوگل، جو کہ اس طبی مرکز کے سربراہ ہیں جہاں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کا پوسٹ مارٹم ہوا، نے انکشاف کیا کہ سنوار کے بازو پر گرنیٹ یا توپ کے گولے سے زخم آنے کے بعد انہوں نے اپنے ہاتھ کو باندھ کر خون روکنے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی شہید یحییٰ السنوار سے بھی خوفزدہ
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سنوار کو ایک جنگی گولی سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہے کہ انہوں نے شہادت سے تین دن پہلے سے کچھ بھی نہیں کھایا تھا۔
اس طرح، سنوار کی شہادت نے صہیونی دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا کہ غزہ کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کو حماس ضبط کر رہی ہے اور عوام کو محروم کر رہی ہے۔
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب غزہ میں جنگ کے دوران سنوار تین دن سے بھوکے رہ کر شہید ہوئے۔
مزید پڑھیں: یحییٰ السنوار نے اسرائیل کو تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا دیا:صہیونی میڈیا کا اعتراف
اس سے پہلے صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے بتایا کہ شہید یحییٰ سنوار کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ایک خفیہ مقام پر منتقل کر دی جائے گی تاکہ وہاں محفوظ رکھی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
ہمارا ملک دنیا سے الگ تھلگ ہوچکا ہے:ترک تجزیہ کار
اکتوبر
رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس
مئی
Alibaba introduces cashier-less offline retail concept
برطانوی کورونا ویکسین سے متعدد افراد ہلاک، مختلف ممالک نے استعمال پر پابندی عائد کردی
مارچ
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی
مئی
اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ
جنوری
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب سمیت 9 افراد گوادر سے گرفتار
ستمبر
وزیر اعظم کا فون ہیک کرنے کے معاملہ پر نواز شریف کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
جولائی