مریم نواز نے پارٹی معاملات سنبھال لئے ہیں

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے لیے متحرک ہو گئیں۔مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداران سے رابطے شروع کر دیے۔

مریم نواز نے پنجاب تنظیم کو غیر فعال تنظیمی عہدیداروں کے ناموں سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے متحرک رہنماوں کو پارٹی عہدے دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں مختلف کارکنان اور عہدیداران سے ٹیلی فونک رابطے کررہی ہیں۔ قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی، ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئیں ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر ہی گزشتہ روز سے لیگی رہنماؤں کی مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو اجاگر کریں گے، عمران دورے حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا، پریس کانفرنسوں میں عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد میں اسموگ خطرات پر پاک ای پی اے کی دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش

?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اسموگ کے بڑھتے خطرات کے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، ہسپتال منتقل

?️ 11 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے

نئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

?️ 19 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں)نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق

کوئی پاگل نیتن یاہو کو روکے: یائر لپیڈ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کی کنیسٹ میں حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپیڈ نے

ڈسپلن سے ہٹ کر ووٹ دینے سے سیاسی پارٹی ’ٹی پارٹی‘ بن جائے گی:چیف جسٹس

?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی

وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی: صدر مملکت

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم

تل ابیب نے صالح العروری کو کیوں قتل کیا؟

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری کے

عدالت کا علیمہ خان کا بینک اکاؤنٹ منجمد ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ضبط کرنے کا حکم

?️ 24 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے