سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی ایف 18 جنگی طیارے کی بحیرہ احمر میں تباہی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کبھی اس حادثے کی اصل حقیقت کو ظاہر نہیں کرے گا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، الحوثی نے کہا کہ یمن پر جاری امریکی دہشت گردانہ جارحیت کے باوجود، یمن غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یمن اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ جنگ ہونے والی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مرکزی کمان اپنی فورسز کے حوصلے کو مزید پست ہونے سے بچانے کے لیے اس حادثے کو چھپانے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔
صبح کے وقت امریکی فوج نے بحیرہ احمر میں اپنے ایف 18 جنگی طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کی۔
امریکی فوج کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ حادثہ امریکی فورسز کی غلط فائرنگ کا نتیجہ ہے، تاہم یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ یمنی فورسز کے حملے کا نشانہ بنا ہو۔
مزید پڑھیں:آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار
امریکی مرکزی کمان نے اس حادثے میں طیارے کے ایک پائلٹ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔