پی ٹی آئی ریاست اور اداروں پر حملہ کر کے کس کی خدمت کر رہی ہے؟ طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ تحریکِ انصاف ریاست اور اداروں پر حملہ کر کے کس کی خدمت کر رہی ہے؟۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں جب اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی تھی تو کیا ہم نے جیل پر جا کر دھرنے دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ اپنے لیڈر کو جیل سے نکال کر لے جائیں گے، تحریکِ انصاف کے اپنے رہنما بانی پی ٹی آئی کے بیانات اون کرنے پر تیار نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے بیانات ذاتی رائے ہے، پارٹی کی پالیسی نہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، ان کی جیل سے منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، غور تو کئی باتوں پر ہوتا رہتا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر یہ مناظر ہمارے لیے خوش کن نہیں ہیں، جیل میں موجود ہزاروں قیدیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات موجود ہوں گے تو جو بھی نام ہوں گے ان کی ملاقات ہو گی، جیل مینئول کے مطابق طریقہ کار اختیار کریں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست اور اداروں پر حملے کر کے تحریکِ انصاف کس کی خدمت کر رہی ہے؟ فی الحال کسی تحریک کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ کی بنیادی وجہ بیانیے کا بوجھ ہے جو یہ اٹھا نہیں سکتے۔

مشہور خبریں۔

مودی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، حریت رہنما

?️ 17 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماوں

ایران اور متحدہ عرب امارات کا خطے میں سلامتی کے فروغ پر زور

?️ 9 فروری 2026ایران اور متحدہ عرب امارات کا خطے میں سلامتی کے فروغ پر

الجزیرہ کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے دعوے پر سوال 

?️ 27 اگست 2026سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین

حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ کے میڈیا کنسلٹنٹ طاہر النونو نے کہا کہ جنگ

غزہ پر ایمرجنسی اجلاس کی تاریخ ملتوی؛ وجہ ؟ 

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: کئی سفارتکاروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی

ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس

بھارت کے خلا ف اقوام متحدہ میں پاکستان کو اہم کامیابی

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پرپاکستان

امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کی لہر

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور حماس کی فوج کے درمیان براہ راست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے