?️
سچ خبریں: کئی سفارتکاروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ میں اسرائیلی منصوبوں پر ایمرجنسی اجلاس اتوار کو موخر کر دیا گیا ہے۔
کل جمعے کو الجزیرہ نیٹ ورک کو ڈپلومیٹک ذرائع نے بتایا تھا کہ سلامتی کونسل ہفتے کے روز (آج سنیچر) غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کے لیے ایمرجنسی اجلاس بلائے گی۔
ذرائع کے مطابق، روس، چین، صومالیہ اور الجزائر نے غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔
اسی دوران، برطانیہ، ڈنمارک، فرانس، یونان اور سلووینیا نے بھی غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر بحث کے لیے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی ہے۔
یہ حمایت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل کے تنازعات بڑھانے کے اقدامات پر بین الاقوامی ردعمل میں تیزی آ رہی ہے۔
اس سے قبل، فلسطینی خودمختار اتھارٹی کے اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا تھا کہ متعدد ممالک جلد ہی غزہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کریں گے۔
ریاض منصور نے کہا کہ صیہونی حکومت کے غزہ شہر پر قبضے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیلی کابینہ غزہ میں ایک خطرناک منصوبہ لاگو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فی الحال ہمیں امن قائم کرنا اور غزہ کے فلسطینیوں کو کھانا فراہم کرنا چاہیے، نہ کہ ان کا قتل عام۔ ہم ایک نازک موڑ پر کھڑے ہیں، اور غزہ میں جنگ جاری نہیں رہنی چاہیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کنسٹ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بدھ کی شام کو مقبوضہ علاقوں
جون
اسرائیل میں جعلی نوٹوں کی چھپائی
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیل کی سڑکوں پر مظاہروں اور سیاسی بدامنی کے دائرہ کار
جولائی
حکومت نے زوال پذیر صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دیدی
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک کے زوال پذیر صنعتی شعبے
جولائی
گزشتہ ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی اپنے ملک واپسی
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی کے امور کے
مارچ
پینٹاگون نے جرمنی سے 5000 فوجیوں کے انخلا کا حکم جاری کیا
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:روئٹرز کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا
مئی
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یاترا کے نام پر پیراملٹری فورسز کی مزید300 کمپنیاں تعینات کررہا ہے
?️ 5 جون 2023جموں: (سچ خبریں) بھارت آئندہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ جموں
جون
موساد کے اجتماعی استعفیٰ کی وجہ
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسرائیلی میڈیا اس کے چیئرمین ڈیوڈ برنیا کی طرف سے
نومبر
کوشش کرتی ہوں تنقید سے کسی کا دل نہ دکھے، عتیقہ اوڈھو سے اکثر لوگ ناراض ہو جاتے ہیں، مرینہ خان
?️ 20 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے کہا
جولائی