?️
سچ خبریں:دو امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل قانون اختلال 2025 پیش کیا جس کا مقصد روس، ایران، چین اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو روکنا ہے،اس قانون کے تحت وائٹ ہاؤس پر مربوط حکمت عملی اپنانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔
واشنگٹن امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل قانون اختلال 2025 کے عنوان سے پیش کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد روس، ایران، چین اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی و تزویراتی تعاون میں رخنہ ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس نے مغرب کے خلاف ایک نیا اتحاد بنا لیا ہے: نیوز ویک
کییف پوسٹ خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق، اس بل کو ڈیموکریٹک سینیٹر کرس کونز (ریاست ڈیلاویئر) اور ریپبلکن سینیٹر ڈیوڈ میک کورمیک (ریاست پنسلوانیا) نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے،یہ اقدام روس کی جاری خصوصی فوجی کارروائیکے تناظر میں سامنے آیا ہے، جو کہ یوکرین میں جاری ہے۔
قانون اختلال 2025کے تحت امریکی حکومت پر یہ ذمہ داری عائد کی جائے گی کہ وہ روس، ایران، چین اور شمالی کوریا کے درمیان پیدا ہونے والے تزویراتی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے لیے جامع اور طویل المدتی حکمت عملی وضع کرے۔
کییف پوسٹ کی جانب سے دیکھے گئے مسودے کے مطابق، بل میں امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک یا زیادہ بین الاداراتی ٹاسک فورسز تشکیل دی جائیں،روسی اتحاد سے منسلک ممالک کے خلاف مشترکہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے،غلط معلومات پر مبنی پروپیگنڈا مہمات کی نشاندہی و تدارک کیا جائے،ہتھیاروں، ٹیکنالوجی اور دفاعی سازوسامان کی منتقلی کے معاملات پر کڑی نظر رکھی جائے۔
بل کے محرکین نے اپنی تجویز میں یہ موقف اختیار کیا کہ ہمارے دشمن ایک دوسرے کے دوست بنتے جا رہے ہیں، اور اس بڑھتے ہوئے اتحاد کے باوجود امریکہ کے پاس کوئی واضح اور ہم آہنگ ردعمل موجود نہیں ہے،ان کے مطابق، امریکہ کو ان خطرات کا سامنا کرنے کے لیے اب زیادہ مربوط اور جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان ملکوں کے مابین بنتے فوجی، انٹیلیجنس، اور تکنیکی روابط کو توڑا جا سکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان، ایران اور چین نے روس کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا
اس وقت روس، ایران، چین اور شمالی کوریا کے مابین بڑھتی ہوئی قربت عالمی سطح پر امریکہ کے لیے چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ ان ممالک کے درمیان فوجی مشقیں، ٹیکنالوجی کے تبادلے، اسلحے کی منتقلی، اور مغربی بیانیے کے خلاف مربوط اطلاعاتی مہمات کا رجحان امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں تشویش کا باعث بن رہا ہے،قانون اختلال 2025درحقیقت واشنگٹن کی اس اسٹریٹجک کوشش کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ ممکنہ نئی سرد جنگی صف بندی کو توڑنا چاہتا ہے۔
مشہور خبریں۔
باکو کے معاہدے کے ساتھ جمہوریہ آذربائیجان میں صیہونیوں کے لئے آسانی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: میڈیا نے جمہوریہ آذربائیجان اور صیہونی حکومت کے درمیان
جولائی
دیگر ممالک میں افغانستان کے سفارت خانوں کی غیر یقینی صورتحال
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:کابل اور افغانستان پر طالبان کے قبضہ کرنےکے ایک ماہ بعد
ستمبر
گلزار صاحب نے پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا، عدنان شاہ ٹیپو
?️ 20 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف عسکری کارروائی کرنے والا ہے؟
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کی مسلح افواج نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے
جنوری
نام نہاد اسمبلی انتخابات ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں، حریت کانفرنس
?️ 20 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف
ستمبر
امریکی ایوان نمائندگان نے بندوقوں پر پابندی لگائی
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے ہفتہ کی صبح کو
جولائی
پی ٹی آئی کے ’حقیقی آزادی لانگ مارچ‘ کا آج لبرٹی چوک لاہور سے آغاز
?️ 28 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور کے لبرٹی
اکتوبر
چین امریکہ کے اندر کہاں تک گھس چکا ہے؟ ایف بی آئی کا اعتراف
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ
اپریل