?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس میں 10 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور 18 لاشوں کی واپسی کے بدلے فائر بندی شامل ہے۔
الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مغربی ایشیا کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف نے غزہ میں 60 دن کی جنگ بندی سے متعلق ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس میں 10 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور 18 اسرائیلیوں کی لاشوں کی حوالگی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کا غزہ میں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کا اعلان
صیہونی چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کو اس نئی تجویز کا مسودہ موصول ہو چکا ہے، اس مسودے کے مطابق حماس کے قبضے میں موجود 10 زندہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ 18 لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی، اور اس کے بدلے غزہ میں 60 دن کے لیے جنگ بندی نافذ کی جائے گی۔
صیہونی چینل 14 نے بھی اس حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس تجویز کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی رہا کیا جائے گا،جن میں وہ 1111 فلسطینی شامل ہیں جو 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ سے گرفتار کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ 180 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی بھی فلسطینی فریق کو واپس کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز
مزید یہ کہ صیہونی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو آج رات اپنی کابینہ کے ساتھ اس نئی تجویز پر بات چیت کریں گے، اور حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کا جائزہ لیں گے۔
مشہور خبریں۔
لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام "سیو یاسین ملک کانفرنس”26اگست کومنعقد کی جائے گی
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مودی کی بھارتی حکومت جموں و کشمیر لبریشن
اگست
وہ جھوٹ جو یکے بعد دیگرے سامنے آ رہے ہیں
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے بیالیس دن گزر جانے کے دوران صیہونی
نومبر
ایران اور مصر کے تعلقات سے مغرب کے لیے پیغامات
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اردن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور تجزیہ نگار جمال الشلبی نے
مئی
افواج پاکستان نے دشمن کے مکروہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی بنادیا، وزیراعظم
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن
مئی
سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی ہے۔
?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے مرنے
اگست
فلسطینی مجاہدین کے پاس اسرائیلی قیدیوں کی تعداد
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان نے ایک اہم ویڈیو پیغام
اکتوبر
جس قوم کے رول ماڈل دانشور ہوتے ہیں وہ قوم ترقی کرتی ہے
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب
نومبر
ابوظہبی تک پہنچنے والے میزائل اور ڈرون اسرائیل بھی پہنچ سکتے ہیں:صیہونی تحقیقاتی ادارہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:امیل تھامس اسٹڈی سینٹر کے ایک ماہر نے متحدہ عرب امارات
جنوری