?️
سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی آزادی کے لیے اسرائیل کی نئی تین مراحل پر مشتمل تجویز کا اعلان کیا اور بتایا کہ یہ تجویز قطر کے ذریعے حماس کو پہنچائی گئی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اپنی تقریر میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنے کا وقت آ گیا ہے، جس میں اسرائیلی قیدی اپنے گھروں کو واپس آئیں اور یہ جنگ ختم ہو کر اگلا مرحلہ شروع ہو۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ
اسرائیل کی جامع تجویز
بائیڈن نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی آزادی کے بارے میں ایک جامع تجویز پیش کی ہے، اسرائیل کی تجویز مکمل طور پر نئی ہے اور تین مراحل پر مشتمل ہے، یہ تجویز جنگ بندی اور قیدیوں کی آزادی کا نقشہ راہ ہے جو قطر کے ذریعے حماس کو منتقل کی گئی ہے۔
تجویز کے مراحل
بائیڈن نے وضاحت کی کہ تجویز کے پہلے مرحلے میں چھ ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی ہوگی، اسرائیل غزہ کے رہائشی علاقوں سے پیچھے ہٹ جائے گا اور محدود تعداد میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی خواتین اور بزرگ قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، غزہ کے باشندے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے جس میں شمالی غزہ بھی شامل ہے اور روزانہ 600 ٹرک امداد غزہ میں داخل ہوں گے نیز ان چھ ہفتوں کے دوران، اسرائیل اور حماس دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے مذاکرات کریں گے، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں، تمام زندہ قیدیوں، جن میں اسرائیلی فوجی بھی شامل ہیں، کا تبادلہ ہوگا اور غزہ کی وسیع پیمانے پر تعمیر نو کا منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔
اسرائیل کی یقین دہانی
بائیڈن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ حماس 7 اکتوبر جیسے کسی اور حملے کے قابل نہ ہو۔ مجھے معلوم ہے کہ اسرائیل کے بعض وزراء اس تجویز سے متفق نہیں ہوں گے، لیکن میں اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس نئے معاہدے کی حمایت کریں، اگر حماس اسرائیل کی نئی تجویز کو مسترد کرتی ہے تو اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ جاری رکھے گا۔
اسرائیل کی سلامتی اور عالمی انضمام
بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، یہ معاہدہ اسرائیل کو علاقائی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول کے معاہدے تک پہنچنے کی اجازت دے گا، اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہائی کے خطرات ہیں اور یہ معاہدہ قیدیوں اور امن کو اسرائیل واپس لے آئے گا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک لبنان کی سرحدوں کے مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔


مشہور خبریں۔
قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب
?️ 10 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے
اکتوبر
سید حسن نصراللہ کی سفارتی معقولیت
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: مغربی ایشیائی مسائل کے ایک ماہر نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی
?️ 14 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی
دسمبر
ایران سے تصادم امریکہ کے لیے نقصان دہ ہوگا:سابق پاکستانی سفارتکار
?️ 26 فروری 2026ایران سے تصادم امریکہ کے لیے نقصان دہ ہوگا:سابق پاکستانی سفارتکار پاکستان
فروری
گارڈین: ٹرمپ انتظامیہ کمزوروں کی زندگی مشکل بنا کر "نرم یوجینکس” کو نافذ کر رہی ہے
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں جبری نس بندی
مئی
حماس کی نظریاتی قوت نے مرکاوا ٹینک کو شکست دے دی:صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک معروف صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس
فروری
صیہونیوں کا UNRWA کے ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 10 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے حال ہی میں صہیونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے
مارچ
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بشار الاسد کا تختہ الٹنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں: نیو یارک ٹائمز
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکہ کی شام میں بشار الاسد
اکتوبر