?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت اولین ترجیح ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک میں وفاقی اور صوبائی محتسب نے غریب عوام کو انصاف کی فراہمی میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں سائلین کی دادرسی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا تمام صوبے پاکستان کی اکائیاں ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام صوبوں کو برابری کی سطح پر دیکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھا، آصف علی زرداری نے اپنے مخالفین سے بھی اچھا سلوک کیا اور انتقامی سیاست کو دفن کر دیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحادی جماعتیں ضرور ہیں مگر پی پی اپنے جیالوں کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دے گی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت نے جمہوریت اور ملکی ترقی کی خاطر تنقید کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اپنایا تاکہ ملکی ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔


مشہور خبریں۔
روس کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی آرمینیا کومشکل دور کی وارننگ
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: روس کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو نے بدھ
جون
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل
خاشقجی کے قتل کو دبانے کے لیے بھاری رشوت
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد نے نگراں ادارے کی مخالفت کے
اپریل
واٹس ایپ کا صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 5 اگست 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی
اگست
مغرب شام کی انسانی ضروریات کو کیوں نظر انداز کرتا ہے ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:باقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے جمعرات
ستمبر
سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی میں دنیا میں سب سے کم درجہ پر
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فریڈم ہاؤس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کو انٹرنیٹ کی آزادی کے
مارچ
فرانسیسی صدر کا پارلیمنٹ کو منحل کرنے کا منصوبہ
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: یورو نیوز ٹی وی چینل کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل
جولائی
ایران اسرائیل جنگ پھیلے گی، پاکستان کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ شیخ رشید
?️ 3 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ
مارچ