?️
سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
امریکی میڈیا نے غزہ جنگ بندی کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے منصوبے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے میں صیہونی فوج کے تدریجی انخلا، صہیونی قیدیوں کی فوری رہائی اور حماس کو مستقبل کی حکمرانی سے الگ رکھنے کی شرط شامل ہے۔
امریکی چینل سی این این نے ایک ذریعے کے حوالے سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی نئی تفصیلات فاش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے میں صیہونی قیدیوں کی 48 گھنٹوں کے اندر رہائی اور صیہونی فوجیوں کا مرحلہ وار انخلا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا منصوبہ ایک پرانا فریب ہے: عطوان
اس رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ حکومت کا 21 نکاتی منصوبہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ مستقبل میں حماس کو غزہ کی حکمرانی میں کوئی کردار نہ دیا جائے۔
مزید برآں، اس منصوبے میں صیہونی افواج کے انخلا کے لیے کوئی واضح ٹائم ٹیبل شامل نہیں ہے،البتہ، منصوبے میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ غزہ پٹی کے عوام کو زبردستی ہجرت پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے میں غزہ کے لیے دو سطحی عارضی حکومت کا خاکہ پیش کیا گیا ہے: ایک بین الاقوامی جامع ادارہ اور دوسرا ایک فلسطینی کمیٹی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ غزہ کی جنگ کے اختتام کے قریب پہنچ چکے ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے معاہدے کے قریب ہیں جو جنگ کو ختم کرے گا اور قیدیوں کی رہائی کو ممکن بنائے گا۔
یاد رہے کہ کل ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات میں بھی ٹرمپ نے یہی دعویٰ دہرایا تھا۔
مزید پڑھیں:غزہ کے لیے ٹرمپ عوام فریب امن منصوبہ
واضح رہے کہ یہ سب ایسے وقت میں کہا جا رہا ہے جب ٹرمپ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کی کھل کر حمایت کی ہے اور غزہ و خطے کے عوام امریکی ہتھیاروں کے ذریعے قتل کیے جا رہے ہیں جو واشنگٹن نے تل ابیب کو فراہم کیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ
?️ 18 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) شہدائے کربلا کی یاد اور ان کی لازوال قربانی کی
اگست
صیہونی حکومت کے ہتھیار ڈالنے تک جیلوں کا انتفاضہ جاری رہے گا: العسیرہ تحریک
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی تحریک العسیرہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ جیلوں کا
فروری
ملکی معاشی بحران کو حل کرنے کے لئے خوشخبری سامنے آئی ہے
?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک میں پاور سیکٹر کے
جولائی
یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے روس یوکرین جنگ کے سلسلہ میں اپنے
جولائی
شام میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر حسکہ میں ایک
دسمبر
شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی بھاری ووٹوں سے جیت،مغربی ممالک سیخ پا
?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:بشار الاسد نے 95.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ شامی صدارتی انتخابات
مئی
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جون
نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں
?️ 26 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کو گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ
اکتوبر