?️
سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مختصر انٹرویو میں اپنے روایتی خود ستائشی لہجے میں دعویٰ کیا کہ حماس نے غیر مسلح ہونا قبول کر لیا ہے اور انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ داخلے سے روکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مختصر فون انٹرویو میں CNN کے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر زور دیا اور دعویٰ کیا کہ اگر معاہدہ عمل میں نہ آیا تو امریکہ خود اس معاملے کو اٹھائے گا، ٹرمپ نے اسی دوران براہِ راست امریکی فوج کے غزہ میں مداخلت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اس مسئلے کو اچھی طرح منیج کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا غزہ منصوبہ, عرب دنیا کے لیے ایک نیا امتحان
یہ انٹرویو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ اور صیہونی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں تھا، جس میں ٹرمپ نے اپنے 20 نکاتی صلح منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کا دوسرا مرحلہ جس میں حماس کا غیر مسلح ہونا اور غزہ کی تعمیرِ نو شامل ہے، اب شروع ہو چکا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے روایتی نہایت پر اعتماد لہجے میں کہا کہ میں نے حماس سے بات کی اور میں نے کہا کہ آپ غیر مسلح ہوں گے، ہے ناں؟ انہوں نے کہا: جی سر، ہم غیر مسلح ہو جائیں گے، یہ وہی بات تھی جو انہوں نے مجھے بتائی، حماس کی جانب سے اس بیان پر تاحال کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
ٹرمپ نے اپنے اس بیان کے فوراً بعد دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حماس اپنے ہتھیار رکھ دے اور وہ رضامند بھی ہیں؛ مگر اگر وہ ایسا نہ کریں تو ہم خود انہیں غیر مسلح کریں گے اور یہ کام تیز اور شاید پرتشدد طریقے سے ہوگا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے آپ کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں، مگر اگر وہ اسلحہ نہیں رکھیں گے تو ہم انہیں غیر مسلح کریں گے، وہ جانتے ہیں کہ میں مذاق نہیں کرتا۔
ٹرمپ نے بعد ازاں صیہونی قیدیوں کے سلسلے میں کہا کہ پہلے مرحلے میں جو 20 زندہ قیدی رہا ہوئے وہ انتہائی اہم ہیں، مگر انہوں نے خبردار کیا کہ کام ابھی ختم نہیں ہوا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ حماس لاشوں کی تلاش کر رہی ہے ، کچھ لاشیں سرنگوں میں ہیں، حماس واقعی لاشوں کے لیے کھدائی کر رہی ہے؛ کچھ لاشیں پہلے ہی دفن ہو چکی ہیں اور کچھ ملبے تلے ہیں، اب تک صرف 8 لاشیں حوالے کی گئی ہیں۔
ٹرمپ نے معاہدے کے نفاذ میں اسرائیل کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پھر خودستائی کی اور کہا کہ جیسے ہی میں کہوں گا اسرائیل واپس میدان میں آجائے گا ، اگر اسرائیل اندر جا کر انہیں ختم کر سکتا ہے تو وہ ایسا کرے گا، انہوں نے نتن یاہو سے اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے انہیں [اسرائیلیوں] پیچھے ہٹانا پڑا، میں نے بیبی کے ساتھ سخت بحث کی۔
جہاں تک امریکی فوج کی ممکنہ مداخلت کا تعلق ہے، اور اس سلسلہ میں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں امریکی فوج کی مداخلت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ میرے خیال میں ہم غزہ کے مسئلے کو اچھی طرح سنبھالیں گے اور امریکی فوج کی مداخلت کا کوئی منظر نہیں ہے۔ حماس کے غیر مسلح ہونے کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں ۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ایک تباہی ہے:برطانوی اخبار
انہوں نے معاہدے کی بین الاقوامی حمایت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ان معاہدوں میں انسٹھ ممالک شامل ہیں، ہم نے ایسی چیز پہلے نہیں دیکھی، اب سب کچھ ہو رہا ہے، اب جب ایران مصیبت کھڑی نہیں کر رہا، وہ اب ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ گیا
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے
مارچ
نیو یارک کے گورنر جنسی زیادتی میں ملوث، جوبائیڈن نے استعفے کا مطالبہ کردیا
?️ 4 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں) نیو یارک کے گورنر 11 سے زیادہ خواتین کے
اگست
پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام
?️ 8 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام کرتے
فروری
این اے 175 مظفر گڑھ پرضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے
جولائی
ایک قوم ایک منزل کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان 23
مارچ
فلسطین کی آزاد ریاست ضرور قائم کی جائے گی: اردگان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز دعویٰ
جنوری
شام میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر روس کا احتجاج
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:شام میں امریکی فوجیوں کے خلاف استقامتی گروپوں کی سرگرمیوں کے
اپریل
ایران پر صیہونی حملے پر چین کا شدید ردعمل
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل
جون