کابل (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 650 امریکی فوجیوں کو افغانستان میں رکھنے پر طالبان نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو شدید دھمکی دے دی ہے اور کہا ہے کہ امریکا نے معاہدے کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے لہٰذا طالبان کو امریکا کی اس خلاف ورزی پر رد عمل کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رواں سال ستمبر کے بعد بھی افغان سرزمین پر اپنے فوج رکھی تو وہ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے معاہدے کے برعکس 11ستمبر 2021 کو انخلا کی تاریخ کے بعد بھی افغانستان میں اپنے دستے برقرار رکھے تو طالبان ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے دستوں کو افغانستان میں برقرار رکھا تو یہ اس معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی جس کا مقصد امریکی تاریخ کی سب سے طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ امریکا، افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجیں واپس بلالے گا اور نئے امریکی صدر نے رواں سال اپریل میں 11 ستمبر تک فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔
طالبان ترجمان نے کہا کہ ہم نے دوحہ معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس میں امریکا کے ساتھ 18ماہ تک مذاکرات کیے گئے تھے، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان سے تمام امریکی افواج، مشیروں اور کنٹریکٹرز کا انخلا یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے اس بات پر عمل نہ کیا تو یہ معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو گی، ان کے یہاں رہنے کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ اپنا قبضہ جاری رکھیں گے، اگر وہ خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہمارے پاس بھی ردعمل دینے کا حق ہو گا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی حکام نے خبر رساں ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 20سال سالہ جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد بھی سفارتی عملے کے تحفظ کے لیے افغانستان میں لگ بھگ 650 امریکی فوجی موجود رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل
اکتوبر
نیتن یاہو سیاسی بغاوت سے پریشان
نومبر
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء کا فلسطین کی حمایت میں اہم کارنامہ
فروری
وزیر داخلہ نے نواز شریف کو اہم پیشکش دے دی
دسمبر
امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداور میں پچاس گنا اضافہ کیا:ایرانی جنرل
فروری
صیہونی حامیوں کی فلسطینی نژاد نمائندہ کانگریس کو ہٹانے کی کوشش
نومبر
مصالحہ دار کھانوں کا صحت پر منفی اثرات، حیران کن تحقیق
فروری
یمنی میزائل نے 2000 کلومیٹر کا فاصلہ 15 منٹ میں طے کیا: عبرانی میڈیا
ستمبر