سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ اسرائیل کے وزیر برائے داخلی سلامتی، ایتمار بن گویر، پر پابندیاں عائد کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارانوت نے اطلاع دی کہ امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کے خلاف مخصوص پابندیوں کی تجویز پر غور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی صہیونی اسٹریٹجک امور کے وزیر سے ملاقات
بن گویر، جو بنیامین نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت میں شدت پسند وزیر سمجھے جاتے ہیں، نے اس امریکی اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا، مومن کسی سے خوفزدہ نہیں ہوتا!
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے آنے سے ہم مغربی کنارے پر غلبہ حاصل کر لیں گے: صہیونی وزیر
دوسری جانب، اسرائیلی چینل 14 نے حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی داخلی سکیورٹی ایجنسی شاباک نے وزیر ایتمار بن گویر اور ان کے بیٹے کے مبینہ قتل کی سازش کرنے والے حماس کے ایک مسلح گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایتمار بن گویر خطرناک حد تک انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں، انہوں نے ایک بار کہا کہ چونکہ ہماری جیلوں میں جگہ نہیں ہے اس لیے ہمیں تمام فلسیطنی قیدیوں کو پھانسی دے دینا چاہیے۔